پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، شہدا کیلئے 50 ہزار فی فیملی دینے کا اعلان
پختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکاتقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پولیس دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہیں، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے پشاور پولیس کی یوم شہدا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے افسران اور جوان ہماری حفاظت کیلیے اپنی جان قربان کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے امن و امان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس عام دہشت گردوں سے مقابلہ نہیں کررہی، ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا۔علی امین گنڈاپور نے شہدا کی فیملیز کیلئے 50 ہزار روپے فی فیملی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء پیکیج کو بڑھایا ہے، خواہش تھی کے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شہداء کے ورثا کو ایک، ایک اپلاٹ دوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے، دنیا میں ان قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، ہم نے پولیس کی تنخواہ کی کمی کی شکایت بھی ختم کردی اور بجٹ میں پولیس کی تنخواہ کو بنجاب پولیس کے برابر کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ آج کے بعد شہدا اور پولیس زخمیوں کا فنڈ پولیس کے پاس موجود ہوگا، کسی فنانس جانے کیا ضرورت نہیں ہوگی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کی تنصیبات کو ٹیکنالوجی سے لیس کررہے ہیں، ہماری پولیس اور فوج دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس بجٹ 124 سے 158 ارب روپے کردیا ہے، جبکہ پولیس میں 12 فیصد شہدا کوٹہ کر دیا ہے

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کہا کہ پولیس اور پولیس پولیس کے پولیس کی

پڑھیں:

خیبر کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک

 

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔

اپریل میں سکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں سمیت 163 خوارج کو ہلاک کیا، مئی میں بھی 88 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، جون میں مجموعی طور پر96، جبکہ جولائی میں 113 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئیگی، طلال چوہدری
  • وزیراعلیٰ کے پی کا پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان
  • فورسز کا مورال بلند کرنا ہوگا، عوام تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، علی امین گنڈاپور
  • لوئردیر میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر بڑا حملہ، اہلکار شدید زخمی
  • بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور
  • بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ پسپا،3 دہشتگرد ہلاک ،پولیس اہلکار شہید  
  • خیبر کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک