سپیکرقومی اسمبلی نےنااہل ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
روزینہ علی: سپیکر سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے جانے والے ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا،سپیکر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل کئے جانے والے ارکان کے نام ایوان کو بتا دیئے۔
نااہل قراردیئے گئے ارکان میں جمشید دستی، احمد چٹھہ، عبدالطیف،عمر ایوب، حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز اور زرتاج گل کے نام شامل ہیں۔
پی ایچ اے کا غریب ملازمین پر غیر منصفانہ پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے نام
پڑھیں:
پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو نکالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے سی ڈی اے کے تمام اسٹاف کو نکالنے سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی کی توجہ کام آگئی، سی ڈی اے کام شروع کروا دیا
ترجمان کے مطابق صرف سی ڈی اے کے صفائی والے عملے کو پارلیمنٹ ہاؤس سے ہٹایا گیا ہے جب کہ دیگر افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے کے صفائی والے اسٹاف کی اکثریت بارہا غیر حاضر رہتی تھی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خلاف سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی کارروائیاں تیز
فنانس کمیٹی نے غور و خوض کے بعد سی ڈی اے کے جنیٹوریل (صفائی) اسٹاف کو ہٹا کر صفائی کے نظام کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے نئی فرم مقرر کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ترجمان کے مطابق فنانس کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی اور فیصلہ اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔
اوپن ٹینڈر کے عمل میں 13 فرموں نے حصہ لیا جن میں سے کامیاب فرم پہلے سے متعدد سرکاری اداروں میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے مزید بتایا کہ نئے نظام کے نفاذ سے سالانہ 10 کروڑ روپے کی بچت ممکن ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارلیمنٹ ہاؤس سی ڈی اے سی ڈی اے جنیٹوریل اسٹاف سی ڈے اے سینیٹیشن اسٹاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ترجمان