دھواں چھوڑنے والے ٹرکوں اور بسوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
ڈی جی ماحولیات پنجاب کا کہنا تھا کہ لائٹ وہیکل کے بعد بسوں ٹرکوں اور کمرشل گاڑیوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ (وکس) لازمی قرار دیدیا گیا ہے، پنجاب کی فضاؤں کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چھوٹی گاڑیوں کے بعد بڑی گاڑیاں محکمہ ماحولیات کے ریڈار پر آ گئیں۔ انوائرمنٹ پروٹیکشن اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی تیاری کر لی۔ سیف سٹی کے کیمروں سے دھواں چھوڑنے والے ٹرکوں اور بسوں کو مانیٹر کیا جائے گا، اب جس کا وکس سرٹیفکیٹ نہیں ہو گا اس کو فوری نوٹس جاری کر دیا جائے گا۔ پہلے نوٹس پر وارننگ دوسرے نوٹس کے بعد جرمانہ اور تیسری مرتبہ ڈبل جرمانہ، دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں کے روٹ پرمٹس کو کینسل کر دیا جائے گا۔
ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس اور ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کی اہم ملاقات ہوئی، چیف آپریشن آفیسر سیف سٹیز اتھارٹی مستنصر فیروز اور ڈی جی ماحولیات پنجاب نے ایم او یو پر دستخط کردیئے۔ اس موقع پر ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور سیکرٹری ماحولیات پنجاب سلوت سعید اور سیکرٹری پی ٹی اے محمد حسان احسن بھی ہمراہ تھے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا کہ لائٹ وہیکل کے بعد بسوں ٹرکوں اور کمرشل گاڑیوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ (وکس) لازمی قرار دیدیا گیا ہے، پنجاب کی فضاؤں کو آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماحولیات پنجاب دھواں چھوڑنے ٹرکوں اور کے بعد
پڑھیں:
پنجاب پولیس نے لوٹ مار میں ملوث محکمے کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر لیا۔
پولیس وردی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے تین پولیس اہلکار اور ایک ساتھی شہری سے رقم لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ڈی پی او لیہ نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں، وردی میں چھپے لٹیروں کو سخت انجام بھگتنا ہوگا۔
پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی، ملزمان کی شناخت کے بعد ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مقدمات درج کیے گئے۔
اس کے علاوہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے۔