قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہو گی، این اے 66 محمد احمد چٹھہ اور پی پی 87 ایم پی اے احمد خان بھچر کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی ہے۔
اسلام آباد، لاہور الیکشن کمیشن نے 9مئی کیسز میں.
حلقہ این اے 129 لاہور کی سیٹ میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 11 اگست ہے۔
شیڈول کے مطابق ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ 22 اگست تک کریں گے، کاغذاتِ نامزدگی 25 اگست تک واپس لیے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 26 اگست کو دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اسمبلی کے
پڑھیں:
سندھ کے 19 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ کے 19 اضلاع میں 52 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ انتخابات 9 ستمبر 2025 کو منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا
ضمنی انتخابات ضلع شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، دادو، حیدرآباد، جامشورو، بدین، میرپورخاص، ٹھٹھہ، مٹیاری، خیرپور، سجاول، ٹنڈو الہیار، عمرکوٹ اور کراچی کے تین اضلاع—کراچی غربی، کیماڑی اور کراچی شرقی—میں ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق: 20 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی 21 تا 23 اگست وصول کیے جائیں گے۔ ابتدائی فہرست 25 اگست کو شائع ہوگی۔ جانچ پڑتال 26 تا 28 اگست ہوگی۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی کر دیا ہے۔
کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حلقوں میں وفاقی و صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا اعلان یا سرکاری وسائل کا استعمال نہیں کریں گی، جبکہ انتخابات مکمل ہونے تک سرکاری افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن سندھ ضمنی الیکشن