آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے مابین توازن قائم رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہے، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کی نومنتخب انتظامیہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ صحافت مقدس امانت اور شعور کی بہت بڑی طاقت ہے، آزادانہ اور ذمہ دارانہ صحافت کے مابین توازن قائم رکھنا صحافی کی ذمہ داری ہے۔ سچ پر کوئی پابندی نہیں ہے، جس معاشرے میں سچ پر پابندی ہو وہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے، سچ ایک موتی ہے اس کو بدتمیزی، بدتہذیبی اور ذاتی خواہشات کے کیچڑ میں لپیٹا جائے تو بداخلاقی بن جاتا ہے اور معاشرے میں انتشار کا باعث بنتا ہے۔ سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کی نومنتخب انتظامیہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینٹرل پریس کلب کی نو منتخب انتظامیہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے حلف لیا۔ تقریب میں اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزراء حکومت اظہر صادق، چوہدری محمد رشید، سید بازل نقوی، اکمل حسین سرگالہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس سمیت سینٹرل پریس کلب کے ممبران نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ پریس کلب اختلاف رائے کے احترام اور میڈیا کی نرسری ہے۔ پریس کلب کے عہدیداران نئے آنے والوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کا کام صرف مسائل کی نشاندہی ہی نہیں کرتا بلکہ حل کی بھی رہنمائی کرتا ہے اور ریاست اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ جن مسائل کی نشاندہی کی جائے گی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے تندہی سے کام کرے، موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے رو بہ عمل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینٹرل پریس کلب
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر پاکستان کا قومی کاز‘ حل کئے بغیر ایشیا میں امن ناممکن: قاسم نون
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کا قومی کاز ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا موقف جاندار انداز میں پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے انجینئرڈ الیکشن کے باوجود مودی اور بی جے پی کو بد ترین شکست ہوئی۔ جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے، ہندوستانی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور پاکستان کشمیریوں کا دل ہے۔ کشمیر مذہبی، اخلاقی، سیاسی اور جغرافیائی لحاظ سے پاکستان سے مطابقت رکھتا ہے۔ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا کیونکہ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔ پوری قوم سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک و دیگر رہنمائوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتی ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا موقف جاندار انداز میں پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔