پمز ہسپتال علاج کیلئے جانے والا غیر ملکی سیاح ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر علاج کروائے بغیر ہی واپس چلا گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان آئے غیر ملکی شہری ایلیکس وینڈرز پاکستان کے ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر پریشان ہو گئے اور ویڈیو بنا کر حکام سے شہریوں کیلئے بہتر صحت کی سہولیات کے انتظام کی اپیل کر دی ہے جبکہ ساتھ ہی پمز ہسپتال میں مریضوں کے علاج کی اصل صورتحال پوری دنیا کو بھی دکھا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایلیکس وینڈرز کا اپنی ویڈیو میں کہناتھا کہ میں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کا دورہ کیا ،میں کچھ وقت لاہور میں گزارا اور مختلف کھانوں کے بعد میری طبیعت کچھ خراب ہو گئی تو میں اپنے علاج کیلئے اسلام آباد کے پمز ہسپتال پہنچا ،جیسے ہی میں وہاں پہنچا تو مجھے احساس ہو گیا تھا کہ یہاں پر میرا علاج نہیں ہو گا کیونکہ وہاں پر لمبی لائنیں لگی ہوئی تھیں اور کو بہتر انتظام نہیں تھا، وہاں بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی ، مریض اضافی پڑے سٹریچرز پر بیٹھے ہوئے تھے ، کچھ زمین پر بھی بیٹھے تھے ، جو چیز دیکھ کر مجھے سب سے زیادہ پریشانی ہوئی وہ یہ تھی کہ مریضوں کا لابی میں علاج کیا جارہا تھا جہاں مریضوں کی کوئی پرائیویسی نہیں تھی۔
ندا صالح اورنج لائن میٹرو ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں، مریم نواز کا اظہار مسرت
ان کا کہناتھا کہ ڈکٹرز اور نرسز کے سٹاف کی کمی تھی، مریضوں کے اہل خانہ ہی اپنے مریض کی دیکھ بھال کر رہے تھے ، یہ ہسپتال کم اور خود اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کا علاج کرنے کی سہولت زیادہ لگ رہی تھی ، شہر میں شدید گرمی کے باوجود بھی وہاں پر ایئر کنڈیشن بند تھے ، مریض اور سٹاف پیسنے سے شرابور تھے ، میں نے ہسپتال کی حدود میں آوارہ کتوں کو بھی گھومتے ہوئے دیکھا جو کہ حفظان صحت کی سنگین خلاف ورزی تھی ، میں یہاں علاج کیلئے آیا تھا لیکن بغیر علاج ہی وہاں سے چلا گیا، میری گزارش ہے کہ پاکستانی حکومت کے ذمہ دار افراد اس کا نوٹس لیں گے اور شہریوں کیلئے بہتر سہولیات کا انتظام کریں گے ، مجھے بتایا گیا کہ اس سے زیادہ بری حالت کراچی اور لاہور کے ہسپتالوں کی ہے ۔
سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پمز ہسپتال علاج کی
پڑھیں:
پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین 'کوآبلیشن' کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا 'کوآبلیشن' سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔
میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے دو مریضوں کا جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن بھی کر چکے ہیں۔ جگر میں خون پہنچانے والی شریانوں میں رکاوٹ (ٹیومر) اور چھاتی کے کینسر کا بجلی کی حرارت کے ذریعے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔
'کوآبلیشن' کے علاج کے جدید طریقے میں بجلی سے پیدا کردہ حرارت سے متاثرہ ٹشوز جلا دیے جاتے ہیں اور سرجری کے مقابلے میں اس جدید طریقہ علاج میں مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور تندرست ہونے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔
میو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس نئے طریقہ علاج اور جدید مشینری کو کینسر کے علاج میں بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔