پنجاب پولیس نے لوٹ مار میں ملوث محکمے کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر لیا۔
پولیس وردی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے تین پولیس اہلکار اور ایک ساتھی شہری سے رقم لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ڈی پی او لیہ نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں، وردی میں چھپے لٹیروں کو سخت انجام بھگتنا ہوگا۔
پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی، ملزمان کی شناخت کے بعد ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مقدمات درج کیے گئے۔
اس کے علاوہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چار ماہ کے دوران سائبر کرائم کے فراڈ میں ملوث 690 افراد گرفتار
اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 4 ماہ کے دوران سائبر کرائم کے فراڈ میں ملوث 690 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اپریل سے اب تک این سی سی آئی اے میں 7ہزار247 شکایات پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق 457 کیسز میں ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ عدالتوں سے 22 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔
غیر ملکی کال سینٹرز کی آڑ میں سائبر جرائم میں ملوث افراد سے کروڑوں روپے برآمد کیے گئے۔