پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض، چیف آف دی نیول اسٹاف کی خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کو عسکری اعزازات تفویض، چیف آف دی نیول اسٹاف کی خصوصی شرکت،راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔
تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا، جبکہ 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس I، II اور III سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ 60 افسران، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد بھی عطا کی گئیں۔
تقریب میں پاک بحریہ کے سینئر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اعزازات تفویض کرنے کا مقصد افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات، جذبہ حب الوطنی اور عسکری کارکردگی کا اعتراف تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیف آف دی نیول اسٹاف پاک بحریہ کے
پڑھیں:
کراچی: ایس بی سی اے دفتر پر سادہ لباس اہلکاروں کا چھاپہ، 6 افسران زیرِ حراست
—فائل فوٹوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے 6 افسران کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 4 سینئر ڈائریکٹرز، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹینٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس نے لیاری میں عمارت گرنے کا مقدمہ محکمۂ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ایس بی سی اے کے اعلیٰ افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کا مقدمہ محکمۂ بلدیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے تھے۔