کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار کی کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
کراچی:
ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت افشین کے نام سے ہوئی ہے، خاتون پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ہمراہ دوست نے اسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمی خاتون پولیس اہلکار نے خودکشی کرنے کوشش کی ہے یا کسی شخص نے اس کو گولی ماری ہے پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیوکراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ اور کار کو تحویل میں لے لیا ہے۔واقعہ کے وقت اس کے ہمراہ دوست سے معلومات لی جارہی ہیں اور پولیس واقعےکی مزیدتفتیش کررہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ کو گولی
پڑھیں:
کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی، منشیات فروشوں کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ کی منشیات برآمد
گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے، جو گزشتہ روز جمعے کو پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ناردرن بائی پاس پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی ٹیم اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 2 زخمی ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، فائرنگ کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق اسی منشیات فروش گروہ سے ہے، جو گزشتہ روز جمعے کو پولیس مقابلے میں گرفتار ہوئے تھے۔ ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تنزانیہ نامی منشیات برآمد ہوئی ہے، جس کی مارکیٹ میں قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ ان کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔