دارالحکومت میں گاڑیوں کی انسپکشن جاری، ایک ہزار سے زائد وہیکلز کا ٹیسٹ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی ٹی اے) نے اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اب تک 1,935 گاڑیوں کی انسپکشن مکمل کی گئی، جن میں سے 1,874 گاڑیاں ٹیسٹ میں کامیاب ہوئیں اور انہیں کلئیرنس اسٹیکرز جاری کیے گئے۔ انسپکشن کے دوران 6 گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد سے زائد پائی گئی، جنہیں وارننگ جاری کی گئی۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 213 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 209 کو کلئیر اور 4 کو وارننگ دی گئی۔
چئیرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی انسپکشن پورے شہر تک پھیلائی جا رہی ہے اور آئندہ مرحلے میں ان ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو انسپکشن سے گریز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گاڑیوں کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو ہر صورت روکا جائے گا۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
راولپنڈی:راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوسرے دن کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس مہم کے تحت 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی، تاہم اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کا ہدف 65 ہزار 950 بچیوں کا تھا لیکن اس میں صرف 75 فیصد ہدف حاصل ہوسکا۔ والدین کے انکار کے باعث 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی۔
کارکردگی کے لحاظ سے تحصیل کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سب سے آگے ہیں جہاں 86 فیصد ہدف پورا ہوا۔ اس کے برعکس ٹیکسلا اور کلر سیداں میں کم ترین کارکردگی سامنے آئی جہاں بالترتیب 61 اور 63 فیصد ہدف ہی حاصل ہوسکا۔
محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ والدین کا انکار اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں مہم کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاہم راولپنڈی سٹی، کینٹ اور رورل میں سب سے زیادہ بچیوں کی ویکسی نیشن کروائی گئی۔