اداکارہ حمیرا مصورہ بھی تھیں؛ والد کی بنائی گئی تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اداکارہ اور ماڈل حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں ان کا اپنے والد کا بنایا گیا رنگین اسکیچ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی اندوہناک موت کے بعد ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن سے ان کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ایسی ہی ایک وائرل پوسٹ میں وہ اپنے ہاتھوں بنائی ہوئی والد کی پینٹنگ شیئر کر رہی ہیں جس کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنے والد کو دنیا کا ہینڈسم والد قرار دیا۔
بہت کم لوگوں کے علم میں ہے کہ حمیرا نے ڈرائنگ اور آرٹس میں لاہور کے ایک بہترین تعلیمی ادارے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔
حمیرا کو بچپن سے ہی ڈرائنگ بنانے کا شوق تھا اور ان کی اس صلاحیت کو ٹیچر نے بھی بھانپ لیا تھا۔
اسکول ٹیچرز نے حمیرا کے والدین کو کہا تھا کہ اسے ڈرائنگ اور آرٹس کی تعلیم دلوایے گا۔ اس میں فطری آرٹس کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔
فنون لطیفہ سے اسی محبت کے باعث حمیرا لاہور سے کراچی منتقل ہوگئی تھیں وہ 2018 سے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں کرائے پر رہ رہی تھیں۔
تین روز قبل جب مالک مکان کی درخواست پر عدالتی بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو وہاں ان کا سامنا اداکارہ کی 8 سے 10 ماہ پرانی گلی سڑی لاش سے ہوا۔
ابتدائی طور پر حمیرا کے والد نے لاش لینے سے انکار کردیا تاہم بعد ان کے بہنوئی اور بھائی نے کراچی آکر لاش وصول کی اور آج لاہور میں تدفین کردی گئی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، حتمی رپورٹ کا انتظار
کراچی کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے میں واقع ایک فلیٹ سے ملنے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ذرائع کے مطابق اداکارہ کی لاش انتہائی مسخ شدہ حالت میں ملی، جس کے باعث فوری طور پر موت کی وجوہات کا تعین ممکن نہیں ہوسکا، لاش کے کیمیکل سیمپل حاصل کرلیے گئے ہیں اور حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق، اب تک مرحومہ کے اہل خانہ کراچی نہیں پہنچ سکے ہیں اور لاش تاحال کسی نے وصول نہیں کی اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گزری پولیس، عدالتی حکم پر فلیٹ خالی کرانے پہنچی تھی۔ڈی آئی جی ساتھ زون سید اسد رضا کے مطابق، جب پولیس ٹیم نے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تو اندر سے کوئی جواب نہ ملا، جس پر دروازہ توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔اداکارہ مذکورہ فلیٹ میں کرایہ پر مقیم تھیں اور ایس ایس پی ساتھ محظور علی کے مطابق، وہ تنہا رہ رہی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ قتل نہیں لگتا، تاہم حتمی فیصلہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔گزری پولیس کے مطابق، متوفیہ کی شناخت حمیرا دختر اصغر علی کے طور پر ہوئی جن کی عمر 32 سال تھی۔وہ ماضی میں ڈراما سیریلز احسان فراموش، گرو اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی تھیں، جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی فعال تھیں۔پولیس اداکارہ کے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ان کے اہل خانہ تک رسائی کی کوشش کر رہی ہے، جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔