بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو باپ کے ہاتھوں قتل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارت میں ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچیس سالہ رادھیکا کے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق والد رادھیکا یادیو کے سوشل میڈیا اور ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔فائرنگ کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے والد کو حراست میں لے کرلائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے رادھیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی، عمر سرفرازچیمہ اور محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حمیرا اصغر کیس: کیمیکل، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی، ڈی آئی جی ساؤتھ
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ کیمیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ حمیرا اصغر نے فلیٹ 20 دسمبر 2018ء کو کرائے پر لیا، رینٹ نہ بڑھانے پر اُنہیں پہلا نوٹس 3 جون 2021ء کو بھیجا گیا اور 13 جون 2021ء کو اداکارہ کو فلیٹ خالی کرنے کا کہا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک کی جانب سے حمیرا اصغر کو 17 جون 2021ء کو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے مزید بتایا کہ اداکارہ کافی عرصے سے کرایہ ادا نہیں کر رہی تھیں اور ایک سال پہلے فلیٹ خالی کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیر اصغر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ فلیٹ کے مالک کا حمیرا اصغر سے رابطہ ختم ہوا تو کورٹ سے رجوع کیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ اس معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، کیمیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ حمیرا اصغر کی فیملی سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی ہے جہاں وہ گزشتہ 7 سال سے مقیم تھیں۔