بلوچستان، لاہور جانیوالے مسافروں کی شہادت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے اغواء ہونے والے افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔ ان شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا "فتنہ الہندوستان" کی کھلی درندگی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ تاہم دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہو گئے۔ انکا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کا متاثرہ علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن جاری ہے۔ یہ حملہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے۔ دشمن کی چال ناکام بنائیں گے۔ ریاست دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستنا کے ضلع خضدار میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جب کہ ان ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ چھپے ہوئے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔