25 سالہ ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو ان کے والد دیپک یادو نے اس کے ٹینس اکیڈمی چلانے کے تنازعے پر گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر گروگرام میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دیپک یادو نے اپنی لائسنس یافتہ ہتھیار سے 3 گولیاں اپنی بیٹی پر چلائیں۔ اس کے بعد دیپک یادو کو گرفتار کر لیا گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ رادھیکا یادو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود اپنی ٹینس اکیڈمی چلانے پر بضد تھی، جس پر دونوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ دیپک یادو، جو اپنے اخراجات کے لیے کرایہ پر انحصار کرتے تھے، اپنی بیٹی کے اس کاروباری فیصلے سے ناخوش تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق بیٹی اور والد کے درمیان تلخ بحث اس وقت ہوئی جب رادھیکا اپنے ٹینس اکیڈمی چلانے پر قائم تھی۔ اس دوران دیپک یادو نے اچانک اپنے ہتھیار سے گولیاں چلائیں۔ رادھیکا زمین پر گر پڑی اور خاندان کے افراد نے فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پولیس نے رادھیکا کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی تفتیش کی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جا سکے کہ آیا قتل کے پیچھے کوئی اور محرک تو نہیں تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق جب دیپک نے رادھیکا کو اکیڈمی بند کرنے کو کہا تو اس نے انکار کر دیا۔ لوگوں کے طعنے دیپک کو مزید غصہ میں ڈال دیتے تھے کہ وہ لڑکی کی کمائی کھا رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو  ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر غیرت کے نام پر باپ نے قتل کردیا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاع ملی ڈھوک چوہدریاں داخلی تخت  پڑی روات میں اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مسماتہ مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا جس پر اخلاق احمد نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مزکورہ نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا، نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو باپ کے ہاتھوں قتل
  • لاہور؛ بیٹی پر فائرنگ کرکے والد نے خود کو بھی گولی مار لی
  • بھارت؛ ابھرتی ہوئی ٹینس اسٹار کو والد نے گولی مار کر قتل کردیا؛ حیران کن وجہ
  • لاہور؛ بیٹی پر فائرنگ کرکے والد نے خود بھی گولی مار لی
  • ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
  • راولپنڈی‘ ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
  • بیٹی کی لاش لینے نہیں آؤں گا، حمیرا اصغر کے والد نے ایسا کیوں کہا؟
  • راولپنڈی: ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے  پر سفاک باپ نے 16 سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا