Jasarat News:
2026-07-24@06:48:39 GMT

مردان میں2گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ذاتی جھگڑے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ مردان پولیس کے ترجمان محمد فہیم خان نے بتایا کہ دو گروپوں کے درمیان ذاتی جھگڑے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کا ایک فرد شامل ہے۔پولیس نے بتایا کہ تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والے ایک شخص نے بدھ کی رات گڑھی کپورہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔ ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ
5 مسلح افراد نے ہم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ میرا کزن اور میں زخمی ہو گئے۔دوسرے گروپ کے مقتول کے ایک رشتہ دار نے بھی گڑھی کپورہ تھانے میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 (ارادتاً قتل)، 324 (قتل کی کوشش) اور 34 (مشترکہ نیت) کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ترجمان پولیس فہیم خان نے مزید کہا کہ لاشوں اور زخمیوں کو پوسٹ مارٹم اور طبی امداد کے لیے بالا گڑھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے نتیجے میں ہو گئے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق