شہر قائد کے علاقے نیو کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بلال کالونی کی حدود میں واقع علاقے نیو کراچی پاور ہاؤس نزد عالم پرائیڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار تین ملزمان نے 125 موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو روک کر تلاشی لینا شروع کی، اس دوران ایک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ صدام ولد امام گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد ملزمان بغیر کوئی سامان لوٹے موقع سے  فرار ہوگئے۔

ڈی ایس پی ندیم احمد اور متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او ناصر خان کے مطابق مقتول صدام کلفٹن کا رہائشی تھا اور اپنے کزن خدا بخش کے ہمراہ یو پی مارکیٹ  خریداری کے لیے آیا تھا۔

عینی شاہد خدا بخش نے بتایا کہ تین ملزمان نے انہیں روکا، صدام نے موٹرسائیکل کی چابی نکال کر بھاگنے کی کوشش کی تو ملزمان نے قریب سے اس کی گردن پر گولی ماردی۔

مقتول کے کزن کے مطابق صدام ڈیفنس میں واقع ایک بنگلے پر خانساماں کی ملازمت کرتا تھا، اس کا تعلق تھرپارکر سے تھا اور چند ماہ بعد اس کی شادی طے تھی اور متوفی تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے تاحال ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے شواہد نہیں ملے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے، 2 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو علیحدہ مقابلوں میں دو ملزمان زخمی ہو گئے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ریڑھی روڈ کے قریب ابراہیم حیدری میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مسلح ملزمان کو دیکھتے ہی فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو گیا جس کی شناخت یونس ولد عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی فائرنگ کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سکھن کے علاقے روڈ نمبر 11 میں بھی پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک اور ملزم زخمی ہوگیا جس کی شناخت عثمان علی کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا ہے، اور اس کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کرنا شروع کر دیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیو میکسیکو یونیورسٹی میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان گرفتار
  • کراچی، گیمنگ زون میں ڈکیتی کی واردات، 60 افراد موبائل فونز اور نقدی سے محروم
  • کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے، 2 زخمی ملزمان گرفتار
  • کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر بہن بھائی پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
  • پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • جوہر ٹاؤن: پراسرار فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا
  • مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی