بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گل نے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کر کے ایک ٹیسٹ سیریز میں ایشیائی بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 669 رنز کی بھاری پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے مضبوط واپسی کی، جس میں شبمن گل اور کے ایل راہول کے درمیان 181 رنز کی شاندار شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ شبمن گل نے 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 دلکش چوکے شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس 71 سالہ ریکارڈ توڑنے کو تیار

2006 میں محمد یوسف نے انگلینڈ کے دورے کے دوران 4 ٹیسٹ میچوں کی 7 اننگز میں 90.

14 کی اوسط سے 631 رنز اسکور کیے تھے، جن میں تین سنچریاں اور ایک ڈبل سنچری شامل تھی۔ یہ کسی بھی ایشیائی بیٹر کی جانب سے ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ تھا۔

اب شبمن گل نے اسی طرح کی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میچوں میں تین سنچریوں اور ایک ڈبل سنچری کی مدد سے 700 سے زائد رنز بنائے، جن میں 269 رنز ان کی سب سے بڑی اننگز ہے۔

انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایشیائی بیٹرز میں اب شبمن گل سرفہرست ہیں، جب کہ بھارت کے راہول ڈریوڈ نے 2002 میں 602 رنز اور ویرات کوہلی نے 2018 میں 593 رنز بنائے تھے۔ سنیل گواسکر نے 1979 میں 542 رنز کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اب شبمن گل کے نام ہے۔ انہوں نے ویرات کوہلی کا 655 رنز کا سابقہ ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے

شبمن گل اب سنیل گواسکر کے بھارت کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز (732 بمقابلہ ویسٹ انڈیز، 1978) کے ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انگلینڈ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ٹیسٹ سیریز ریکارڈ توڑ دیا شبمن گل نوجوان کپتان وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انگلینڈ بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ٹیسٹ سیریز ریکارڈ توڑ دیا شبمن گل نوجوان کپتان وی نیوز سب سے زیادہ رنز ٹیسٹ سیریز شبمن گل

پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ، صائم ایوب حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث، سفیان مقیم کے نام بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی، 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
  • انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑ گیا
  • ماضی کے لیجنڈ بولرز کے مقابلے میں آج کے بولرز کچھ نہیں، کیون پیٹرسن
  • انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
  • صرف 8 گیندیں اور کیلس و ڈریویڈ کا ریکارڈ بریک، انگلش بیٹر جو روٹ تیسرے بڑے اسکورر بن گئے
  • انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف کرکٹ سیریز، پاکستان کے ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈز کا اعلان
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر