مانچسٹر:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سیزیر کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری بنا کر پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم بیٹرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مانچسٹر میں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارت نے انگلینڈ کے پہلی اننگز کے 669 رنز کے بعد خسارہ ختم کرتے ہوئے برتری حاصل کی، جس میں کپتان شبمن گل اور تجربہ کار بیٹر کے ایل راہل کی 181 رنز کی بہترین شراکت کا بنیادی کردار رہا۔

شبمن گل میچ کے آخری روز 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جس میں 12 چوکے شامل تھے۔

بھارتی کپتان نے اپنی ٹیم کے لیے بہترین اننگز کھیلی اور ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا۔

محمد یوسف  نے 2006 میں انگلینڈ کے دورے میں 4 میچوں میں 631 رنز بنا کر ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایشیائی کھلاڑی کا ریکارڈ بنایا تھا۔

پاکستان کے سابق بیٹر نے 4 میچوں کی 7 اننگز میں 90.

14 کی اوسط سے ڈبل سنچری سمیت 3 سنچریوں کی مدد سے 631 رنز بنائے تھے، جس میں 202 رنز سب سے بڑی اننگز تھی۔

شمبن گل نے 4 میچوں میں ایک ڈبل سنچری سمیت 3 سنچریوں کی مدد سے 700 سے زائد رنز بنائے اور 269رنز ان کی طویل اننگز تھی۔

انگلینڈ کے خلاف ان کی سرزمین میں ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے راہول ڈریوڈ ہیں، جنہوں نے 2002 میں 4 میچوں میں 602 رنز بنائے تھے اور 217 ان کا ایک اننگز میں بڑا اسکور تھا۔

ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2018 میں 5 میچوں میں 593 رنز بنائے تھے اور 149 ان کی طویل اننگز تھی۔

بھارت کے سابق بیٹر سنیل گواسکر نے 1979 میں انگلینڈ میں 4 میچوں میں 542 رنز بنا کر ایشیائی کرکٹر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں 221 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف کا 2006 میں بنایا گیا ریکارڈ 19 سال بعد شبمن گل نے اپنے نام کرلیا۔

شبمن گل اب بھارت کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ کے قریب پہنچے ہیں، جو سنیل گواسکر نے 1978 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں 732 رنز بنا کر بنایا تھا۔

بھارت کی جانب سے کپتان کی حیثیت میں ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی شمبن گل نے توڑ دیا ہے، جنہوں نے ایک سیریز میں 655 رنز بنائے تھے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے انگلینڈ کے خلاف نے انگلینڈ کے رنز بنائے تھے پاکستان کے کا ریکارڈ میچوں میں شبمن گل توڑ دیا کے سابق

پڑھیں:

صرف 8 گیندیں اور کیلس و ڈریویڈ کا ریکارڈ بریک، انگلش بیٹر جو روٹ تیسرے بڑے اسکورر بن گئے

انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے راہول ڈریوڈ اور ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈز پر جو روٹ کی حکمرانی، دہائیوں پرانے ریکارڈز توڑ دیے

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں اس وقت پیش آیا جب جو روٹ نے محمد سراج کی گیند پر ایک رن لے کر ژاک کیلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے ایک اوور قبل وہ جسپریت بمراہ کے خلاف ایک سنگل لے کر راہول ڈریوڈ کو بھی پیچھے کر چکے تھے۔

مزید پڑھیے: تیسرا ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 251 رنز، جو روٹ کی شاندار بیٹنگ

جو روٹ نے صرف 8 گیندوں کے دوران دونوں لیجنڈری بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ کر خود کو ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ 3 رنز اسکوررز میں شامل کر لیا۔ ان کے اس کارنامے پر گراؤنڈ میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر داد دی جبکہ اس سنگ میل کا اعلان بھی میدان میں کیا گیا۔ تاہم جو روٹ نے کسی خاص جذباتی ردعمل کا اظہار نہیں کیا اور مکمل طور پر اپنی اننگز پر توجہ مرکوز رکھی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

سچن ٹنڈولکر 15،921 رنز

رکی پونٹنگ 13،378 رنز

جو روٹ 13،290* رنز

ژاک کیلس 13،289 رنز

راہول ڈریوڈ 13،288 رنز

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

اب جو روٹ کی نظریں آسٹریلوی لیجنڈ رکی پونٹنگ اور بھارتی عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز پر ہیں جنہیں وہ مستقبل میں پیچھے چھوڑنے کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انگلش بیٹر جو روٹ جو روٹ کا نیا ریکارڈ راہول ڈریوڈ ژاک کیلس

متعلقہ مضامین

  • شمبن گل کا تاریخی کارنامہ، محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میں منفی ریکارڈ بھارت کے گلے پڑ گیا
  • ماضی کے لیجنڈ بولرز کے مقابلے میں آج کے بولرز کچھ نہیں، کیون پیٹرسن
  • بھارت کیخلاف چوتھا ٹیسٹ: جو روٹ نے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے
  • انگلش بلے باز جو روٹ، سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
  • صرف 8 گیندیں اور کیلس و ڈریویڈ کا ریکارڈ بریک، انگلش بیٹر جو روٹ تیسرے بڑے اسکورر بن گئے
  • انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا
  • بھارتی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر