دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، شاہد رند
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر سکیورٹی فورسز تعینات ہیں وہاں دہشت گردوں کو کامیابی نہیں ملی، صوبے میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بھی بنائی جارہی ہیں، بات چیت ان سے ہو گی جو ریاست اور آئین کو تسلیم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کو ہمیں بطور قوم لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، دہشت گردوں نے 4 سے 5 مقامات پر حملے کیے تھے، دہشت گردوں کو صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے میں کامیابی ملی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ جن مقامات پر سکیورٹی فورسز تعینات ہیں وہاں دہشت گردوں کو کامیابی نہیں ملی، صوبے میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بھی بنائی جارہی ہیں، بات چیت ان سے ہو گی جو ریاست اور آئین کو تسلیم کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔