وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کوئٹہ میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے اجلاس کو سرہ ڈاکئی واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ کے 10 مسافر اغواء، 9 لاشیں پہاڑی علاقے سے مل گئیں

کوئٹہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ کو مسلح افراد نے.

..

اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر حال میں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک تعاقب کیا جائے گا، لیویز اور پولیس کی حدود سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے گی، دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو دہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، بلوچستان میں قانون کی عمل داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جائے گا

پڑھیں:

کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل

فائل فوٹو

کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا، جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، یہ ماضی کے واقعات کا ہی تسلسل ہے، یہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پر حملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فتنۃ الہندوستان نے آج تین دہشت گرد حملے کیے جسے پسپا کردیا گیا۔ فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ مسافر بسوں کے لیے این 70 پر سفر بند کیا ہوا تھا، یہ بس شام کے وقت چلی اور واقعہ پیش آیا، دہشت گردی سے متعلق جنرل تھریٹ موجود تھا۔

قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ، قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپورجوابی کارروائی کی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کیلئے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 2 جوان بیٹے وطن پر قربان کرنے والی ماں کا حوصلہ چٹان ، ڈنکے کی چوٹ پر وطن سے محبت کا اظہار
  • بلوچستان میں مارے گئے دو بھائی والد کے جنازے میں شرکت کیلئے نکلے تھے
  • دہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو موثر بنانے کی ہدایت
  • بلوچستان میں معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی 
  • صدر، وزیراعظم کی مسافروں کے قتل کی مذمت، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کا عزم
  • بلوچستان دشمنوں کا قبرستان، دہشتگردوں کے خلاف وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سخت بیان
  • دہشت گردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، سرفراز بگٹی
  • قلات‘ مستونگ اور لورالائی میںفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے
  • کوئٹہ سے لاہور جانے والی بسوں کے 9 مسافر اغوا کے بعد قتل