اسلام آباد:

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے ساتھ شراکت داری کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی، جس میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے جاری منصوبوں کی رفتار، پیش رفت اور آئندہ  جے سی سی کے اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، اب دوسرا مرحلہ صنعتی تعاون، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سماجی ترقی پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جس سے پورے خطے میں معاشی استحکام اور تعاون کو فروغ ملے گا۔

احسن اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی مکمل سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وفاقی وزیر نے گوادر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت گوادر بندرگاہ کی تجارتی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، گوادر اور گرد و نواح میں معدنی وسائل کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن سے جدید انفرا اسٹرکچر کی مدد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال نے زراعت کے شعبے میں چین کے ساتھ جاری تعاون پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چین سے تربیت یافتہ پاکستانی زرعی گریجویٹس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے پاکستان اسپیس سینٹر کے قیام کو قومی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے چین کلیدی کردار ادا کرے گا۔

چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے پاکستان کی ترقی میں چین کی مسلسل معاونت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون آنے والے برسوں میں مزید وسعت اختیار کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ترقی اور خصوصی احسن اقبال نے کی ترقی میں چین کے لیے کہا کہ سی پیک

پڑھیں:

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

 فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 وزیراعظم نے  جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ