سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی، گھر والوں سے واقعے کی شکایت کرنے پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
کراچی(نیوز ڈیسک)کلفٹن سی ویو کےقریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مردکی شناخت شہبازملک کے نام سے ہوئی جو ریٹائرڈ سرکاری افسرتھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پرگاڑی میں گیس بھرنے سےموت ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Post Views: 5