Express News:
2025-07-27@10:25:15 GMT

چترال؛ شادی کے دوسرے دن نوجوان نے خود کشی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

لوئر دیر:

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے مختلف علاقوں میں خودکشی کے دو واقعات پیش آئے ہیں۔

لاسپور میں شادی کے دوسرے دن نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، زار نبی ولد سکندر شاہ ساکن کی 24 جولائی کو شادی ہوئی تھی۔

دوسرے واقعے، چیو پل دنین میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دی، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار  کرکے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجیے جانے والے پارسل سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ داتا دربار، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چترال میں 2 دنوں کے دوران خودکشی کے 4 واقعات، نوبیاہتا دلہا اور 3 خواتین جان سے گئے
  • آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
  • مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کر لی
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا سرحدی تنازع شدت اختیار کر گیا، ایک دوسرے پر فضائی حملے اور راکٹ باری
  • ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے انٹرن شپ کے دوسرے فیز کا آغاز، 60 ہزار ماہانہ ملیں گے
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا
  • پنڈی بھٹیاں: میٹرک میں فیل ہونے پر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا دی