عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ زائرین جہاز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، اس فیصلے سے غریب زائرین پر بوجھ پڑے گا، عمران خان کے بیٹے امریکا سے واپس لندن چلے گئے ہیں،وہ جب بھی آئیں گے والد سے ملیں گے، ابھی تک فیملی کی طرف سے کوئی تاریخ نہیں دی گئی، وہ پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ زائرین جہاز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے، حکومت اس فیصلے کو واپس لے، اس فیصلے سے غریب زائرین پر بوجھ پڑے گا۔
عمران خان کے بیٹوں کی واپسی کے حوالے سے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے بیٹے امریکا سے واپس لندن چلے گئے ہیں، عمران خان کے بیٹے جب بھی آئیں گے والد سے ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی تک فیملی کی طرف سے ان کے پاکستان آنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی اور نہ بچوں کے آنے کا کوئی پروگرام نہیں دیا گیا، وہ پاکستان آئیں گے تو پارٹی ان بچوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسا آپریشن جس میں جانیں جائیں اس کے لئے وفاق سے تعاون نہیں کریں گے، ڈرون کے استعمال پر بھی وفاقی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا عمران خان کے پاکستان ا نے کہا کہ ا ئیں گے کے بیٹے کے ساتھ
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔