مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمااور  سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدرکا نواز شریف کی مانسہرہ سے شکست پر اہم بیان سامنے آ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیپٹن(ر)صفدر کا رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تین انجم گزرے ہیں ،اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ورنہ میں بھی کسی عدالتی کٹہرے میں ان کوبھی بلاتااورکہتا کہ الیکشن کا رزلٹ 10تاریخ کو آتا ہے، آپ کی ایجنسیاں کہتی ہیں کہ نوازشریف ہار گیا ہے یہاں سے نکلو، فائرنگ ہو رہی ہے۔یہ کیا تھا،میں اب  کھری بات کروں گا تو پھر ۔

آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لےگیا، بچی مردہ حالت میں برآمد

رپورٹر کاکہنا تھا کہ کریں کریں آپ نے ہمیشہ کھری باتیں ہی کی ہیں،اس پر کیپٹن صفدر نے کہاکہ تب ہی تو دھوپ میں کھڑے ہیں،ورنہ ایئرکنڈیشنڈ،آپ کے ساتھ اس وقت  سموسے قیمے والے کھا رہے ہوتے۔

رپورٹر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ کیپٹن صفدر کی جو رائے تھیں وہ میاں صاحب کو کاٹنی پڑیں،آپ نے کیسی تجاویز دی تھیں،آپ سے تجاویز بھی ٹھیک نہیں دی گئیں۔

کیپٹن صفدر کاکہناتھا کہ ہم وہ ہیں ہم جیل میں تھے تو قوم نے سیٹ ہمیں دے دی تھی،کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں سب سے لڑ سکتا ہوں لیکن نظام سے تو نہیں جھگڑسکتا۔

پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار

لیگی رہنما کاکہناتھا کہ میں فوجی آدمی ہوں،میں گارنٹی لینے والا نہیں ہوں،میں ایک سال پہلے رات دن الیکشن مہم شروع کی ،آج بھی جس گاؤں میں جاتا ہوں کہتے ہیں قسم خدا کی ووٹ توسارے گاؤں نے ڈالے ہیں،رات کو جس وقت رزلٹ آیا ہے ۔

تو میں نے کہاکہ تم سوتے رہے کہ ڈبے ادھر ادھر ہوا ہے،گاؤں والوں  کاکہناتھا کہ کچھ ہوا ہے جی،ہم اتنے بے وفا نہیں،ہم اتنے بے مروت نہیں،کہ ایک ووٹ نوازشریف کو نہ دیں،جس نے ہماری نسلیں سنوار دیں۔

“میں نے ہمیشہ کھری بات ہی کی ہے اس لئے تو دھوپ میں کھڑا رہتا ہوں،” نواز شریف کے داماد اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر کے تاثرات!

آج کل کیپٹن صفدر صاحب نہ جانے کیوں بجھے بجھے اور مایوس نظر آتے ہیں حالانکہ انکی بیگم وزیر اعلی اور چچا سسر وزیر اعظم ہیں۔ pic.

twitter.com/NY4xGYOadW

— Shahid Aslam (@ShahidAslam87) July 27, 2025

سانحہ بلوچستان: مقتولہ بانو بی بی، ان کے شوہر کا شناختی کارڈ، بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کیپٹن صفدر

پڑھیں:

ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب

فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی، جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت کا حکم بھی نہیں مان رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں تو ہمیں چالیس سال کی قیدیں سنائی گئیں، فیصل آباد اور سرگودھا کی عدالتیں الگ الگ فیصلے سنا رہی ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ سابق آڈیٹر جنرل نے رپورٹ لکھی جس پر صدر زرداری نے دستخط کیے، رپورٹ میں 366 ارب روپے کی بدعنوانی لکھی گئی تھی، نئے آڈیٹر جنرل نے کہا کہ نہیں 10 کھرب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔

پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدعنوانیاں ایک سال میں ہوئی ہیں، آڈیٹر جنرل کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹائپنگ غلطی ہے، اس سے اور بڑی ڈکیتی کیا ہوسکتی ہے؟

عمر ایوب نے کہا کہ روٹی جو مہنگی ہوئی وہ صرف سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوئی، پنجاب نے کہا کہ کے پی کی طرف ایک کلو آٹا بھی نہیں جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کوئی امداد کرنے جائے تو اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، کہتے ہیں کہ امدادی تھیلے پر مریم نواز یا شہباز شریف کی تصویر کیوں نہیں لگائی۔

متعلقہ مضامین

  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • ہماری پُرزور کوشش کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں مل رہی: عمر ایوب
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستا ن مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے ،کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے،اسحاق ڈار
  • دیشا وکانی (دیا بین) ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں واپس کیوں نہیں آ رہیں؟ اصل وجہ سامنے آ گئی
  • حماس کو عسکری اور سیاسی شکست نہیں دی جاسکتی: اسرائیلی آرمی چیف
  • کئی مقدمات میں وکلاء کو انگیج کرنا چیلنج ہے، سلمان صفدر
  • پاک بھارت میچ کے بعد سلمان آغا پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کیوں نہیں گئے؟ وجہ سامنے آگئی
  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ‘دھو بی گھاٹ’ کے بعد طویل تاخیر کیوں ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا