2025-07-27@17:04:34 GMT
تلاش کی گنتی: 45044
«علما کونسل»:
پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے شہر شیچانگ کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جو ملک کی زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ جدید امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا سیٹلائٹ مختلف قومی ضروریات کے لیے استعمال ہوگا جن میں سمارٹ زراعت، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی آفات سے بچاؤ اور شہری منصوبہ بندی شامل ہیں۔ یہ سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سی پیک جیسے منصوبوں کے تحت جغرافیائی نقشہ سازی اور...

عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ایک ظالم شخص ہے جس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے۔ لیکن یاد رکھیں جو لوگ ہمارے لیڈر کو اذیت پہنچا رہے ہیں وہ ہمارے ہدف پر ہیں۔ ہری پور کی تحصیل خان پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنان کو متحرک رہنے کا پیغام دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ملک گیر احتجاج ہو گا‘...
مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ—فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ہماری اچھی خدمت کی، بلوچستان پولیس کی بھی 8 رکاوٹیں ہم نے عبور کیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ ہم بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے یہ ہم پنجاب کے لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے مسافر بھائیوں کو شہید کیا گیا، ہم نے اسمبلی میں بھی واقعے کی مذمت کی۔
میاں افتخار—فائل فوٹو قومی امن جرگے کی صوبائی کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا۔اجلاس کل باچا خان مرکز پشاور میں ہو گا جس کی صدارت میاں افتخار کریں گے۔میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ قومی امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی صدور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کی ڈیڈ لائن کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔
اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر ظلم اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ کشمیریوں سے زندگی اور شناخت چھینی جا رہی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو انصاف کا کوئی موقع دیئے بغیر ان کی چھت تک چھین لی گئی۔ اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے زنجیروں اور بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی قربانیوں کے باوجود دنیا کشمیریوں کے درد پر خاموش ہے۔ جبکہ ہندوستان نے کشمیریوں کے کاروبار، زمینیں اور دریا تک ہتھیانے شروع کر دیئے ہیں۔ اقوام...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کوئٹہ اور چمن کےمختلف علاقوں سے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں جن سے کے قبضے سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے230.5ملین ایرانی ریال،1لاکھ 35 ہزار سےزائد افغانی 700 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 150آسٹریلین ڈالر بھی برآمد ہوئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سےچیک بکس،حوالہ ہنڈی سےمتعلق رسیدیں،بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد...
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
سعودیہ میں 8گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی عرب میں 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا۔سعودی عرب میں ایک خصوصی سرجیکل ٹیم نے 8گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈیڑھ سالہ دھڑ جڑی شامی بچیوں سلین اور ایلین کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ آپریشن ریاض کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا۔سرجیکل ٹیم کے سربراہ اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ اس آپریشن میں 24 ماہرین اور اسپیشلسٹس پر مشتمل میڈیکل...
خانپور کے علاقے میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں ایک ورکر کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت اور ریاستی اداروں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے۔ جنید اکبر نے مزید کہا کہ آپ کو عمر ایوب سے اس لیے تکلیف ہے کیونکہ وہ سچ بولتا ہے، وہی بات کرتا ہے جو آپ سن نہیں سکتے۔ یہ بھی پڑھیے: سلمان اور قاسم پاکستان آکر...
مری میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، انجینئر خرم دستگیر خان نے پروگرام روبرو میں انکشاف کیا کہ مری اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کو ساتھ ملانے پر تبادلہ خیال ہوا، یہ معرکہ حق کے بعد گہری اصلاحات کرنے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ مری اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات زیرغور آئے، وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کو ساتھ ملانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ مری اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو پر بات ہو رہی ہے، بجٹ میں کچھ اقدامات پر غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، غلط فہمیوں کو دور...
مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر عالمی بینک، یورپ و دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیرِ اعلیٰ کو وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم اور وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی، ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینیٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں...
24 جون 2025ء کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت پاکستانی اور اماراتی سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 جون...
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مصر کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر روکی جائے اور رفح کراسنگ کو کھولا جائے تاکہ انسانی امداد پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پیدا ہونے والی شدید قحط کی صورتحال پر دنیا بھر میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، خاص طور پر یورپی ممالک میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مصر کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کیے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مصر کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر روکی جائے اور...
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے دوبارہ اسرائیل کو دھمکانے کی کوشش کی تو اسرائیل تہران پر پھر حملے کرے گا، اور اس بار نشانہ خود خامنہ ای ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ کے 40 دن بعد، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے قوم کے لیے نئے اہداف کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے رامون ایئربیس کے دورے کے دوران کہاکہ وہ ایرانی قیادت کو ایک واضح پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خامنہ ای نے اسرائیل کو دھمکانا بند نہ کیا تو اسرائیلی افواج کے طویل ہاتھ ایک...

مجلس وحدت مسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا،خاتمے کا مطالبہ
مجلس وحدت مسلمین نے زیارات کیلئے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کردیا،خاتمے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)مجلس وحدت مسلمین(ایم ڈبلیو ایم)نے زیارات کے لیے زائرین کے زمینی راستے سے جانے پر حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)سندھ و کراچی کے ذمے داروں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ زیارات کے لیے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی لگانا قبول نہیں۔ رہنماوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے عزائم کو تقویت ملے گی، حکومت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا...
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت...
ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کیسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی کانفرنس میں شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں، عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبر...
یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا...
پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن ،سلامتی اور استحکام کوچھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں،فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اورسرپرست کون ہیں؟ وطن کے بیٹے روز شہادتیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات ہوتی ہے، آج دعوت دیتا ہوں قیام پاکستان سے اب تک ہمارے خاندان کو احتساب کرلو، میرا صرف ایک اکانٹ ہے جس کو کئی بار چیک کیا گیا، ملک...
کور کمانڈر بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس )کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بتایا اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔طلبہ نے کور کمانڈر بلوچستان سے مختلف سوالات کیے جن کے کور کمانڈر نے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔ کمانڈر بلوچستان کور کے جوابات پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے صوبے کے تاریخی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے تین شہروں کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ٹیکسلا، ہڑپہ اور بھیرہ شامل ہیں۔ حکومت کے اس منصوبے کا مقصد ان مقامات کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے بلکہ مقامی سیاحت، معیشت اور ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے۔حکومت نے اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 60 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ 60 اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کی حامل جگہوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔سیکرٹری سیاحت وآرکیالوجی راجہ جہانگیر انور نے بتایا ٹیکسلا کو اس منصوبے کے تحت سب سے نمایاں مقام حاصل ہے اور اسے "انٹرنیشنل ہیریٹیج...
وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ غیر مسلم بالکل ویسے ہی پاکستانی ہیں جیسا میں ہوں، آئین پاکستان میں غیر مسلموں کے وہی حقوق ہیں جیسے میرے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پوچھنا چاہتا ہوں، فتنہ الہندوستان کے سہولت کار اور سرپرست کون ہیں۔؟ وطن کے بیٹے روز...
فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا۔...
مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی 5 وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں 31.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 411 فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو برآمدات 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئیں جبکہ ان ممالک سے درآمدات 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔ ازبکستان اور تاجکستان نے پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ معاہدوں پر جزوی عملدرآمد شروع کیا ہے تاہم ان اقدامات کے باوجود برآمدات میں نمایاں...
سانحہ سوات ،انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ کا آئی جی کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)سانحہ سوات انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے محکمہ داخلہ نے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو خط لکھ دیا، جس میں سفارشات پر من و عن عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انکوائری سفارشات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق، سوات پولیس کی غفلت اور دفعہ 144 پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے کی انکوائری کی جائے،...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں خاتون کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، مقتولہ کی قبرستان میں کیسے تدفین کی گئی، گورکن راشد محمود نے پولیس کو بتا دیا۔گورگن کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد 17جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے دفن کیا گیا۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ گورکن نے بتایا کہ مجھے 1 گھنٹے میں قبر تیار کرنے کے لیے قبرستان کمیٹی کے ممبر گل بادشاہ نے فون پر ہدایت...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 ارب روپے ہمارے برانچ روٹس کے لیے رکھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہمیں 50 اسٹیشنوں پر فری وائی فائی لگا کر دے رہا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایسکیلیٹرز لگائے ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ نیا لاہور، راولپنڈی ٹریک بچھانا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد...
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم آئرلینڈ کے دورے میں فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی، تاہم ہماری بیٹرز پُراعتماد ہیں اور حالیہ کوالیفائرز میں عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم ایک مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ میری پوری توجہ اس وقت اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں ٹیم کے لیے مفید ثابت...
واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام ممالک کو تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خطے میں اپنی بالاتری اور تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن کردی گئی ہیں۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا خطہ تنازعات کے ہوتےہوئے ترقی نہیں کر سکتا، دو روز قبل سلامتی کونسل کے اجلاس میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا تھا اور سلامتی کونسل میں اس پر غیرمعمولی طور پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر پاکستان اور...
کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہزاروں شہری وزیر اعظم انور ابراہیم کی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین نے مہنگائی اور اصلاحات کی عدم فراہمی پر’’انور مستعفی ہو‘‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم نے بیرونی دورے تو کیے۔ مگر عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مظاہرین نے کہا کہ بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں جبکہ قصوروار آزاد گھوم رہے ہیں۔ معیشت خطرے میں ہے۔ جبکہ ٹیکس اور بجلی کے نرخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ انڈونیشیا میں مظاہرے کا اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیا گیا۔ اور مظاہرے میں کئی شہروں سے لوگ سیاہ شرٹس اور ماتھے پر پٹیاں باندھے شریک ہوئے۔...
ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ملزمان کو کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: تفتان میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 33 بنگلہ دیشی شہری گرفتار اس کے علاوہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 230.5 ملین ایرانی ریال، ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد افغانی، 700...
کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرنے کے آپریشن کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) کنگ سلیمان ریلیف سنٹر کے زیر اہتمام کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں شامی جڑواں بچوں سیلائن اور ایلین عبدالمنیم الشبلی کو الگ کرنے کے پیچیدہ آپریشن کا آغاز۔سعودی پریس ایجنسی کو ایک بیان میں ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ شامی جڑواں بچوں کا خاندان لبنان میں مقیم پناہ گزین ہیں، ان کی ماں تین بچوں سے حاملہ تھی ،جن میں دو جڑی ہوئی لڑکیاں اور ایک صحت مند بچہ شامل تھا ۔ بچوں کی پیدائش 28فروری 2024 کو بیروت میں سیزرین سیکشن کے ذریعے ہوئی تھی، جڑواں بچوں کی عمر اس وقت ایک سال...
پنجاب حکومت نے صوبے کے تاریخی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینے کے لیے تین شہروں کو ہیریٹیج سٹی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ٹیکسلا، ہڑپہ اور بھیرہ شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے اس منصوبے کا مقصد ان مقامات کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے بلکہ مقامی سیاحت، معیشت اور ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 60 ارب روپے مختص کیے ہیں تاکہ 60 اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کی حامل جگہوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔ سیکرٹری سیاحت وآرکیالوجی راجہ جہانگیر انور نے بتایا ٹیکسلا کو اس منصوبے کے تحت سب سے نمایاں مقام حاصل ہے...
—’جیو نیوز‘ گریب راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں اہم موڑ آ گیا، سربراہ نے پہلے جرگے میں حکم دے کر مبینہ طور پر لڑکی کو قتل کروایا، پھر خود اسی کا جنازہ پڑھایا۔پولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کر کے دفنایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 11 سے 16 جولائی کے درمیان جرگے میں عصمت اللّٰہ پیش پیش رہا، جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ کی بازار میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، پولیس عصمت اللّٰہ کو گرفتار کر چکی ہے۔ راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8...
ایک بیان میں سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے کہا کہ زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، پابندی سے غریب زائرین مقدس سفر سے محروم ہو جائیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو بلا تفریق تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرے جس سے پہلو تہی کسی صورت نہیں کرنے دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے حکومت زمینی راستے سے زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے، پابندی سے دہشت گردوں کے سامنے ریاست کی بے بسی کا تاثر ابھرے گا، زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ...
آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی جان لے لی۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، جو چناری سے تقریباً 15 کلومیٹر اور مظفرآباد سے 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چناری پولیس اسٹیشن کے اہلکار عبد الواحد کے مطابق 8 سالہ جویریہ بنت غلام مصطفیٰ اعوان دوسری جماعت کی طالبہ تھی، اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک چیتا نمودار ہوا اور اسے اٹھا کر لے گیا۔ جویریہ کے اچانک لاپتہ ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا، کامران اکمل نے شاندار سنچری سکور کی اور 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ نے 23 رنز سکور کیے۔پاکستان کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا پائی اور 49 رنز سے شکست کھا گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے والٹن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی،...
سٹی 42 : سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح سود 11 فیصد پر ہے، شرح سود کو فوری طور پر 9 فیصد پر لایا جائے، دسمبر 2025 تک شرح سود کو 6 فیصد پر لایا جائے ۔ سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا کہ مانیٹری پالیسی ٹیکس ادا کرنے والے کاروباری سرگرمیوں کو دبا رہی ہے، مانیٹری پالیسی معیشت کا گلہ گھونٹ رہی ہے، 30 جولائی کو اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود 11 فیصد پر ہے، پاکستان میں شرح سود 11 فیصد ، انڈیا میں 5.5 اور چین میں 3 فیصد ہے۔ ایف بی آر...
ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر لیا۔ پولیس وردی کی آڑ میں ڈکیتی کرنے والے تین پولیس اہلکار اور ایک ساتھی شہری سے رقم لوٹتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ڈی پی او لیہ نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں، وردی میں چھپے لٹیروں کو سخت انجام بھگتنا ہوگا۔ پولیس اہلکاروں کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی، ملزمان کی شناخت کے بعد ڈکیتی اور بھتہ خوری کے مقدمات درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی کو اپنانے کو تیار ہی نہیں، آپ کا رویہ بتا رہا ہے کہ کراچی سندھ کا حصہ نہیں، لوگوں کو دیوار سے لگا کر سندھ کو کیوں تقسیم کیا جا رہا ہے، ابھی میٹرک کا امتحانی نتیجہ آنے والا ہے پھر کوئی نئی کہانی شروع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ نیب کیسز کھلنے کی دیر ہے پھر کوئی ایک وزیر پاکستان میں نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب پر نیب...
وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی بذریعہ سڑک ایران ،عراق جانے پر پابندی عائد کردی۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ایکس پر محسن نقوی نے ایک...
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کے لیے تیار ہے جو پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔ رجمان سپارکو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نیا سیٹلائٹ، PRSS-1 اور...
جویریہ کے اچانک لاپتا ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تین گھنٹے تک قریبی کھیتوں اور جنگلات میں تلاش جاری رکھی، بالآخر بچی کی لاش گھر سے تقریباً نصف کلومیٹر دور ایک گھنے جھاڑیوں والے علاقے سے ملی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر جاویریہ کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔اس واقعے نے پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور خوف کے باعث کئی دیہاتی گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی...
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی سے رابطہ کررہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جاسکتا ہے اور جو انشاءاللہ زائرین کے حق میں سب سے بہترین فیصلہ ہوگا اس کو ہم انشاءاللہ آگے بڑھائیں گے، اللہ تعالی ہم سب کی مدد کرے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ ہمیں وزارت داخلہ سے نوٹیفیکیشن ملا ہے کہ زائرین امام حسینؑ کو بعض سیکورٹی خدشات کی بناء پر بائی روڈ جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مومنین...
دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہی دن میں دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک فٹبال گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے، جنہیں خوش قسمتی سے کچھ نہیں ہوا۔ تاہم سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کوئٹہ ریلوے گراؤنڈ میں پیش آیا۔ جہاں افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان فٹبال میچ جاری تھی۔ اس دوران ریفری...
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار احمد حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران ایسا انکشاف کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ہنسی، حیرت اور بحث کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اداکار نے نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شو ’’گپ شاپ نائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: ’’یہ میرا روز کا معمول ہے کہ میں سونے سے پہلے بیوی کے پاؤں دباتا ہوں۔ اس سے اسے سکون ملتا ہے، اور مجھے برکت۔‘‘ احمد حسن اور نوشین احمد حسن پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جو گزشتہ 12 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھر یہ رشتہ محبت میں بدل گیا۔...
اس موقع پر شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکاء کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا، پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع گاؤں پنڈو نالہ میں پیش آیا، یہ گاؤں چناری...
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیر داخلہ صاحب، آپ کہتے ہیں بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، تو آپ ایک ایس ایچ او تعینات نہیں کر سکتے؟ زائرین کیلئے راستوں کی بندش عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے، استعمار نہیں چاہتا کہ اربعین کا اجتماع ہو، حکومت استعماری ایجنڈے کو فسلیٹیٹ کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کسی طور بھی قابل قبول نہیں، یہ اقدام ہمارے بنیادی آئینی حقوق پر ضرب لگانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات...
امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا سے مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات ہوئی، دو طرفہ، علاقائی اور عالمی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومت 3سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہترئی لائی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں،...
پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ دنوں پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے خلاف ایک تفصیلی اور بے باک بیان دے کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں صحیفہ نے نہ صرف انڈسٹری کی ظاہری چمک دمک پر سوالات اٹھائے بلکہ اس کے پس پردہ چلنے والے غیر انسانی رویوں اور غیر پیشہ ورانہ ماحول پر بھی کڑی تنقید کی۔ صحیفہ کے مطابق پاکستانی ڈراموں میں سنجیدہ اور بامقصد کہانیوں کی جگہ صرف گلیمر اور سطحی تفریح کو ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کبھی کام کی کمی کا سامنا نہیں ہوا، بلکہ انہوں نے خود کئی ایسے پروجیکٹس سے انکار کیا جن کے پیغام سے وہ متفق نہیں تھیں۔...
وفاقی حکومت نے اربعین (چہلم) کے موقع پر عراق اور ایران جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے سے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:40 ہزار پاکستانی زائرین لاپتا: عراق، ایران اور شام میں کہاں گئے؟ وزیر مذہبی امور کا انکشاف تاہم فضائی سفر کی اجازت برقرار رہے گی۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زمینی راستے میں ممکنہ خطرات کے باعث یہ مشکل قدم قومی سلامتی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان،...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ منسٹری آف فارن افیئرز، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ایجنیسیز کیساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال زائرین اربعین کیلئے زمین راستوں سے ایران اور عراق نہیں جا سکیں گے۔ یہ مشکل فیصلہ عوام کی حفاظت اور قومی سلامتی کیلئے کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے مزید لکھا کہ البتہ زائرین بائی ایئر سفر کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر زمینی راستے سے اربعین کیلئے ایران اور عراق جانیوالے زائرین پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ منسٹری آف فارن افیئرز، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ایجنیسیز کیساتھ...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ویمن کپتان نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی کپ کے لیے تیاری ہے، میگا ایونٹ میں روایتی حریف بھارت سمیت کوئی بھی ٹیم اسان نہیں ہوگی، پوری ٹیم کا مورال بلند ہے، اچھے نتائج کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کی ہیں، دورہ آئرلینڈ کا مقصد عالمی ویمن کپ کی تیاری ہے، میگا ایونٹ میں ہر ٹیم کو مضبوط حریف تصور کریں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، کسی بھی...
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین کے لیے نئی پالیسی پر بریفنگ دی، جبکہ بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کو زائرین کی سہولت کے لیے خصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی، تاکہ مذہبی مقامات پر جانے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ملاقات میں بلوچستان...
کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بڑھتی ہوئی قیمتوں، نئے ٹیکسوں، سبسڈی میں تبدیلی، اور انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے کے خلاف تھا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 18 ہزار مظاہرین نے مارچ میں شرکت کی، جو شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر تک پہنچے جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے “انور استعفیٰ دو” کے نعرے لگائے، جبکہ نوجوان طلبہ سمیت کئی طبقے حکومت کی معاشی پالیسیوں سے نالاں نظر آئے۔ 23 سالہ طالبہ نور شاہیرہ نے کہا کہ نئے ٹیکس اور اضافی بجلی کے نرخوں سے روزمرہ کی اشیاء...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان میں مینار کے علاقے میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاش شاہراہ بابو سر میں بہنے والوں میں سے کسی کی ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان: شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحقآزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، فیری میڈوز میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب سے زائد کا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنۂ ہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے شہید کے والد سید طارق گیلانی اور دیگر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار، ڈی آئی جی یاسین قریشی، ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق اور ایس ایس پی ریاض حیدر...
نیویارک(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی گئیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکومت نے ان کے لیے کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان کی بیٹی ہیں اور اس حوالے سے کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ تحریک عدم اعتماد مشکل فیصلہ تھا۔ پی ٹی آئی حکومت 6 ماہ اور رہتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ اب ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے معیشت میں...
برطانیہ کی عدالت نے کشمیری نژاد یوٹیوبر ابرار قریشی کو ہتکِ عزت کے مقدمے میں دو سیاسی رہنماؤں کو 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ فیصلہ ابرار قریشی کی جانب سے اپنے یوٹیوب پروگرام 'گورکھ دھندہ' میں سنگین الزامات لگانے کے بعد سامنے آیا۔ یہ مقدمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین اور ان کے بیٹے چوہدری عمار یاسین نے لندن کی عدالت میں دائر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز میں لگائے گئے الزامات نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ابرار قریشی نے الزامات نشر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی دعویداروں کا...
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کو چین کے ساتھ دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔ نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، 3 سال کی مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائے، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت: مندر میں بھگدڑ مچنے سے6 افراد ہلاک،متعددزخمی ان کا کہنا تھا ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، منہگائی کی شرح...
مانسہرہ (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدرکا نواز شریف کی مانسہرہ سے شکست پر اہم بیان سامنے آ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیپٹن(ر)صفدر کا رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ تین انجم گزرے ہیں ،اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں ورنہ میں بھی کسی عدالتی کٹہرے میں ان کوبھی بلاتااورکہتا کہ الیکشن کا رزلٹ 10تاریخ کو آتا ہے، آپ کی ایجنسیاں کہتی ہیں کہ نوازشریف ہار گیا ہے یہاں سے نکلو، فائرنگ ہو رہی ہے۔یہ کیا تھا،میں اب کھری بات کروں گا تو پھر ۔ رپورٹر کاکہنا تھا کہ کریں کریں آپ نے ہمیشہ کھری باتیں ہی کی ہیں،اس پر کیپٹن صفدر نے کہاکہ تب ہی تو دھوپ میں کھڑے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومت کے دعوے اور اصل حقائق میں فرق واضح ہو گیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے ” پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق جھوٹ” کے عنوان سے 38 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا، جس میں حکومت کی قیمتوں کے تعین میں مبینہ غلط بیانی، شفافیت کی کمی اور عوام پر ڈالے گئے بوجھ کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 ڈالر فی بیرل پاکستان میں 30 روپے فی لیٹر تھی،2025 میں بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا،فی لیٹر پیٹرول پر حکومتی پیٹرولیم لیوی 103 روپے کی...
کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اس فورس کے افسروں اور جوانوں نے شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے۔ ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کے دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے اور قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے مندوبین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکا کی قائم مقام سفیر ڈورتھی شیا نے الزام لگایا کہ چین اور دیگر ممالک روس کو ایسی اشیا فراہم کر رہے ہیں جن سے اس کا فوجی صنعتی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چین فوراً ایسی اشیا کی فراہمی بند کرے جو روسی جارحیت میں مدد دے سکتی ہیں۔ اس پر چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین یوکرین تنازع میں کسی فریق کا حصہ نہیں ہے، اور نہ ہی اس نے روس یا یوکرین کو کبھی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔...
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے امداد رقم کا اعلان کیا۔ مریم اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کردیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر...
آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا۔پولیس کے مطابق تیندوا گھر کےصحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا۔پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی
پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم (OLMRTS) میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام 2025 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ انٹرن شپ اُن طلبہ و طالبات اور حالیہ گریجویٹس کے لیے ہے جو پاکستان کے بڑے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹمز میں عملی تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ یہ پروگرام OLMRTS کے آفیشل لنکڈ اِن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔ اس میں ملک بھر کے طلبہ و طالبات، خاص طور پر آخری سال کے طلبہ اور 16 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے گریجویٹس شرکت کے اہل ہیں۔ انٹرن شپ کی تفصیلات: میزبان ادارہ:...
سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائی گئی، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے...
پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری...
دورے کے موقع پر مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ رانا تیمور، حاذق منیر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر رانا تیمور نے مرکزی جنرل سیکرٹری کو ادارے کی کارکردگی، فعالیت اور اس میں جاری کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ملتان میں وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیرانتظام ادارہ آر این آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ رانا تیمور، حاذق منیر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر رانا تیمور نے مرکزی جنرل سیکرٹری کو ادارے کی...
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح سے لے کر شہروں تک احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، اسحق ڈار وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ 5 اگست عوامی فیصلہ ہو گا۔ لوگ بتائیں گے کہ عمران خان کو رہا کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کی 95 فیصد آبادی عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ ان کی رہائی چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحصیل،...
کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے، شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شادی اور عمر کے حوالے سے کی جانے والی تنقید کا بےباکی سے جواب دیا ہے، جسے سراہا جا رہا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک صارف نے زرین خان کی پوسٹ پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’شادی کرلو، بوڑھی ہو رہی ہو‘۔ تاہم اس تبصرے کو نظرانداز کرنے کے بجائے زرین نے نہایت اعتماد کے ساتھ ویڈیو پیغام میں دوٹوک جواب دیا۔ ویڈیو میں اداکارہ نے شادی اور عمر سے متعلق سوچ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ شادی کو اکثر ہر مسئلے کا حل کیوں سمجھا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی معاشرے میں شادی کو خوشی اور استحکام کی ضمانت کے طور پر پیش کیا...
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ریکی یونٹ پر ایک دھماکہ خیز آلہ حملے کا نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک افسر زخمی ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں:2 ہفتوں میں 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی، اسرائیل میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہلاک ہونے والوں میں 22 سالہ کپتان عامر سعد، جو یانوح-جات کا رہائشی اور ٹیکنالوجی و مینٹیننس کور کا افسر شامل ہے۔ دوسرا فوجی 20 سالہ سارجنٹ اینون نوریئیل وانا تھا، جس کا تعلق کریات تیفون سے تھا اور وہ بھی اسی یونٹ میں تعینات تھا۔ غزہ میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجی فوج کے مطابق دونوں اہلکار ایک نَمر بکتر بند گاڑی میں سوار تھے جب خان یونس...
پاکستان کے نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی معاشی حالات خراب ہوتے ہیں، مجھے یاد کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا۔ ملک میں مالی استحکام آچکا ہے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ اب دفن ہوچکا۔ اللہ کے فضل سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس آئندہ 4 سے 5 روز میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ یہ بات جاتیا پارٹی (قاضی ظفر گروپ) کے سربراہ مصطفیٰ جمال حیدر نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد کہی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘فہرست سے خارج کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ ملک میں بے امنی کا حل صرف انتخابات ہیں۔ دیگر رہنماؤں نے بھی فوری انتخابی اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت سے دہشتگردی اور انتشار کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ لیبر پارٹی کے ڈاکٹر مستفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔...
واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کوری بُکر نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا منظر دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے امداد میں فوری اور بھرپور اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر کوری بُکر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اشد ضروری خوراک، پانی اور ادویات فوری طور پر پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ شدید غذائی قلت کا شکار افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی فوری ضرورت ہے۔ کوری بُکر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) اور وزارتِ خزانہ کے درمیان ایک آئینی کشمکش جنم لے چکی ہے، جس کی بنیاد یہ سوال ہے کہ ملک کے سپر آڈیٹر کا آڈٹ کون کرے گا؟ اس تنازع کی بنیاد اے جی پی کا اپنی آئینی خودمختاری پر اصرار جبکہ وزارت خزانہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ آڈیٹر جنرل کے آرڈیننس میں شامل سیکشن 19 اے (جو فنانس ایکٹ 2015کے ذریعے شامل کیا گیا) کو استعمال کرتے ہوئے اے جی پی کے منظور شدہ اخراجات کا بیرونی آڈٹ کرا سکے۔ اے جی پی نے اس عمل میں تعاون سے انکار کر دیا، جس کے بعد معاملہ عدالت تک جا پہنچا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے جی...
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیاجہاں ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نےانہیں سلامی پیش کی۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا،محسن نقوی نےیادگار شہداءپر حاضری دی، یادگار شہداءپر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نےایف سی بلوچستان نارتھ کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارےمیں بریفنگ دی،محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے،اس کی...
وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع...
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، ملک میں خلائی ترقی کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ خلائی تعلیم، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں سپارکو کی کوششوں کے ذریعے تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ خلائی شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اسی سلسلے میں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج (Kibo-RPC) 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔...
اسلام آباد: ان ڈائریکٹ ، ڈائریکٹ کسٹم ڈیوٹی کی عدم وصولی، ایف بی آر کی بدانتظامی سے قومی خزانے کو 397ارب کے نقصان کا انکشاف ہو ا ہے۔ قومی اسمبلی کے PAC کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی کی کنوینئر شپ میں ہوا جس میں ایف بی آر کی آڈٹ رپورٹس برائے مالی سال 2010، 2011، 2013 اور 2014 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 6 ارب 50 کروڑ کا سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی جمع نہیں کی گئی، 633 ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر کے 10 دفاتر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ قانون کے تحت بغیر شوکاز نوٹس دیے زبردستی...
بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے علاقے بتیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ لیا۔ اس کے نتیجے میں سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ بے ہوش ہوگیا، اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب گووندا نامی ایک سالہ بچہ اپنے گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 2 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہوا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا اور اُسے کاٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب...
راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35...
غزہ: اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں پیدا ہونے والی شدید قحط کی صورتحال پر دنیا بھر میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، خاص طور پر یورپی ممالک میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مصر کے سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کیے۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مصر کے سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر روکی جائے اور رفح کراسنگ کو کھولا جائے تاکہ انسانی امداد پہنچ سکے۔ یورپ کے کئی شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں مصری سفارتخانے کے داخلی دروازے پر سرخ رنگ کا اسپرے کیا گیا۔ View this post...
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ یہ حکومت کمزوروں کیساتھ سختی سے پیش آ رہی ہے، جن لوگوں پر غیر قانونی تارکین وطن ہونے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر غریب لوگ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسام اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو حراست میں لئے جانے کے معاملہ پر اسد الدین اویسی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ لوگ ہندوستانی شہری ہیں، لیکن انہیں بندوق کی نوک پر بنگلہ دیش بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہیں۔ اسد الدین...
امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کوری بُکر نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ ادارے ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF)‘کی حکمت عملی کو ناکام قرار دے دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد میں فوری اور بھرپور اضافہ کیا جائے۔ سینیٹر کوری بُکر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا: غزہ میں عام شہریوں خصوصاً بچوں، خواتین، بیماروں اور بزرگوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کا مشاہدہ دل دہلا دینے والا ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیلی فوج غزہ میں حاملہ خواتین کے ٹکڑے، بچوں کے سروں پر گولی ماررہی ہے، اقوام متحدہ میں امریکی سرجن کا انکشاف انہوں نے کہا کہ...