ہریدوار: مانسا دیوی مندر میں بھگدڑ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مقدس شہر ہریدوار میں واقع مانسا دیوی مندر میں بھگدڑ کے باعث 6 افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
بھگدڑ مندر کی جانب جانے والی سیڑھیوں پر اس وقت مچی جب زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
VIDEO | Haridwar, Uttarakhand: Stampede-like situation at Mansa Devi Temple. Injured admitted to the hospital; casualties feared.
(Full video available on PTI Videos- https://t.co/dv5TRAShcC) pic.twitter.com/gQ5SdtXjaR
— Press Trust of India (@PTI_News) July 27, 2025
یہ واقعہ ہندوؤں کے مقدس مہینے ساون کے دوران پیش آیا، جب ہریدوار سمیت دیگر زیارت گاہوں پر بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔
خاص طور پر کانوریے، جو گنگا سے پانی لینے کے لیے آتے ہیں، ان دنوں شہر میں موجود ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت: پوجا کرنے پر دلت نوجوان پر تشدد، مندر کی گھنٹی سے حملہ
منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور کئی افراد زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ پشکر دھامی نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانسا دیوی مندر کے راستے میں بھگدڑ کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو کے ایس ڈی آر ایف، مقامی پولیس اور دیگر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مَیں مسلسل ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں اور صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ میں ماں مانسا سے تمام عقیدت مندوں کی خیریت کے لیے دعاگو ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتراکھنڈ مانسا دیوی مندر ہریدوار
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتراکھنڈ مانسا دیوی مندر ہریدوار مانسا دیوی مندر
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔