یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد موثر ہو جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے ویزے کی چھوٹ فعال کردی ہے، جس کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے متحدہ عرب امارات کے تمام پاسپورٹس پر ہوگیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر ویزا چھوٹ کا اطلاق ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی پاکستان کے امن ،سلامتی اوراستحکام کوچھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر اشرفی کور کمانڈر بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرضوں کی فراہمی کا حجم بڑھا دیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ سانحہ سوات ،انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ کا آئی جی کو خط دو سالوں کے دوران 5ارب 78 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سفارتی اور کو ویزا
پڑھیں:
ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جولائی 2025ء) ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس‘‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ میں اے سی سی ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر رہا ہوں۔ ہمیں ایک شاندار کرکٹ مقابلے کی توقع ہے۔ مکمل شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔‘‘
ایونٹ میں ایشین کرکٹ کونسل کے پانچ مکمل رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت (آفیشل میزبان)، پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان اور ہانگ کانگ بھی شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔اگرچہ بھارت اس ایشیائی ٹورنامنٹ کا باقاعدہ میزبان ملک ہے لیکن روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیش نظر ٹورنامنٹ غیر جانبدار مقام یعنی یو اے ای میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی، جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ اجلاس کی صدارت کی تھی تاہم اجلاس کے فوری بعد ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
ادارت: عاطف توقیر