ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
کراچی:
ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے جس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔
ایونٹ متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس بار ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں دو ٹیموں کا اضافہ ہے۔
ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے کے روز ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور میزبان یو اے ای شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ افتتاحی میچ 9 ستمبر کو بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی، جہاں ایک نیا چار ٹیموں پر مشتمل گروپ بنے گا۔ اس مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔
واضح رہے کہ بھارت اس ٹورنامنٹ کا رسمی میزبان ہے، تاہم بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت آئندہ تین سال تک اگر کوئی ایونٹ بھارت یا پاکستان میں منعقد ہو تو دوسری ٹیم کے لیے غیر جانبدار مقام فراہم کیا جائے گا۔
اسی معاہدے کے تحت رواں سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے تمام میچز دبئی میں کھیلے، جن میں پاکستان کے خلاف میچ اور فائنل بھی شامل تھا، جسے بھارت نے جیتا تھا۔
ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ سب سے زیادہ مالی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اسی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے تاکہ کم از کم دو میچز یقینی ہو سکیں، پہلا 14 ستمبر کو اور ممکنہ دوسرا 21 ستمبر کو ہوگا۔ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایشیا کپ کا فائنل پاک بھارت ٹاکرے میں تبدیل ہو۔
بھارت دفاعی چیمپئن ہے، جس نے پچھلے ایڈیشن کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ اس سے قبل 2022 میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایشیا کپ میں سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو ہرایا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں ایشیا کپ ستمبر کو جائے گا
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد آج دونوں ٹیمیں فیصل آباد پہنچیں جہاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
فیصل آباد پہنچنے پر دونوں ٹیموں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????
Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا جبکہ دیگر دو میچز 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی جبکہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے فتح حاصل کی۔