2025-07-27@11:39:38 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«علیحدگی پسند کالعدم»:

    کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان 27 اپریل...
    اسرائیلی فوج نے انسانیت سوز بربریت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی غزہ میں واقع ترک قبرستان کو ٹینکوں اور بلڈوزروں سے مسمار کر دیا۔ غزہ کی وزارت اوقاف کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع علاقے المواسی میں اسرائیلی فورسز نے قبریں اُکھاڑ کر لاشیں نکالیں، جسے وزارت نے "مقدسات کی کھلی پامالی" اور "مرنے والوں کے تقدس پر صریح حملہ" قرار دیا۔ وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دراندازی نہ صرف زندہ فلسطینیوں تک محدود رہی بلکہ اب مردوں کی قبریں بھی دشمنی کی زد میں آ چکی ہیں۔ ترک قبرستان کی مسماری کو وزارت نے انسانی وقار اور مذہبی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی بلڈوزر...
    — فائل فوٹو اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔
    ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے ۔ تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ  کریں، صدر نے فریقین کو پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری اپنانےکی ضرورت پر زور دیا ۔مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے ، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے...
    جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں، خصوصاً شہداد کوٹ میں کالعدم تنظیم کی محرم سے پہلے شرانگیزی، انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ محرم، باطل یزیدیت کے خلاف حق و حسینیت کی فتح کا مہینہ ہے۔ امام حسین (ع) نے قلیل تعداد کے ساتھ ظلم و جبر پر مبنی یزیدی سلطنت کو شکست دے کر انسانیت کو ہر دور کے یزید کے خلاف قیام کا درس دیا۔ امام حسین علیہ السلام تمام مکاتب فکر، تمام ادیان و اقوام کے لئے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد کے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ مریم نواز 6 پبلک اور میڈیکل یونیورسٹیوں کےطلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔اُنہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ہتھیاروں کے بجائے ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے ساتھ ’سوہنی دھرتی‘ گا کر داد سمیٹ لی گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبۂ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کیا۔ اس حوالے سے جی سی...
      پنجاب حکومت نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر صوبہ بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پنجاب حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔  حکام کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اتوار تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو پنجاب بھر کے اسکولز میں چھٹی ہوگی۔  حکام کے مطابق پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز بھی اتوار تک بند رہیں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ Post Views: 6
    بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ پر “تائیوان کی علیحدگی” کے غنڈوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم و ستم کرنے میں ملوث افراد کی گھناؤنی کارروائیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک خصوصی کالم شامل کیا گیا۔چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ نے حال ہی میں جزیرہ تائیوان پر اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبایا اور تائیوان میں سیاسی مخالفین اور سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ ظلم و ستم کیا، جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ریاستی...
    صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اقلیتی برادری کو پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے اور مدارس کے طلباء کو اسکالرشپ دینے کی قراردادیں منظور ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے پبلک سروسز کمیشن میں اقلیتوں کو نمائندگی دینے اور مدارس کے طلباء کو اسکالرشپس فراہم کرنے کی قراردادیں منظور کر لیں۔ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اقلیتی أمور کے پارلیمانی سیکرٹری أمور روی پہوجا نے بلوچستان پبلک سروسز کمیشن اور دیگر محکموں کو اقلیتی برادری کو نمائندگی دینے کی قرارداد پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں بسنے والے میسیحی، ہندو اور دیگر فرقے صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں عوامی خدمت کے لئے کمیشن میں نمائندگی دی جائے۔ جسے اراکین...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کو موصول ہونیوالی جعلی کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایسی کالز موصول ہوئیں جبکہ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر عمر فاروق کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن اسے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی کالز ایک گینگ کی جانب سے کی جا رہی تھیں، جو ساہیوال میں متحرک تھا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، ایک سینیٹر...
    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند 6 طلبا کیلیے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لندن میں بھٹو اسکالر شپ پروگرام کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 اسکالر شپ طلبا اور 3 طالبات کیلیے ہوں گی، طلبا کے انتخاب کیلیے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلبا کو اسکالرز شپ دی جارہی ہے۔
    کراچی: سوشل میڈیا صارفین نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پر اپنا غصہ نکال دیا۔ نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں 60 رنز سے شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ وہ ملک کیلیے نہیں بلکہ اپنی رینکنگ کیلیے کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی اور 52 ڈاٹ بالز کھیلیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ بابر اعظم ملک کیلیے نہیں بلکہ اپنی ون ڈے رینکنگ کیلیے کھیلتے ہیں۔   ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے سلمان علی آغا کی تعریف کی...
    جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
    پڈعیدن ،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم ڈگری کالج مورو میں اسپورٹس ویک میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
    ویب ٰڈیسک:کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔  چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق سنجدی کی کوئلہ کان کو ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے،اُنہوں نے بتایا کہ کوئلہ کان کو سیل کر کے تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔  واضح رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا۔ لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا  گیس دھماکے کے بعد کوئلہ کان بیٹھ جانے کی وجہ سے 12 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہوں کہ تمہارا ہیٹر اتاروں گی تو عوام کی خدمت کیسے ہوگی؟ بہاولپور میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی پاسبان کسی کے بہکاوے میں آکر ملک پر حملہ نہیں کر سکتا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تضحیک نہیں کر سکتا، آپ کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیانیے وہ بناتے ہیں جنہوں نے کوئی کام نہ کیا ہو، کوئی ماں آپ کو یہ نہیں کہے گی کہ دلوں میں نفرت پالو۔مریم نواز نے کہا کہ رانا سکندر کو شاباش...
     (عیسیٰ ترین)کوئٹہ کے سنجیدی کوئلے کی ایک کان میں گیس دھماکے کے بعد پھنسے مزید 8 کان کنوں کی لاشیں 60 گھنٹے بعد نکال لی گئی ہیں، اب تک12 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اس طرح آپریشن کا عمل مکمل ہو گیا۔  چیف انسپکٹر مائنز عبدالغنی کے مطابق ’ملبہ گرنے سے کان کے اندر داخلہ ہونے کا راستہ بند ہوگیا تھا جسے ہٹانے میں وقت لگا۔ مائنز ریسکیو ٹیم مسلسل کام کررہی ہے اور اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا،انہوں نے بتایا کہ پہلے دن ایک اور دوسرے دن تین کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں باقی 8 کانکنوں کو تقریباً چار ہزار پانچ سو فٹ کی گہرائی سے نکالا گیا،یہ واقعہ کوئٹہ سے تقریباً...
۱