اسلام آباد: این سی سی آئی اے کا جعلی کال سینٹر پر چھاپہ، 149 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔
سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی
پڑھیں:
کہوٹہ: سرکاری اسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج
فائل فوٹوکہوٹہ کے سرکاری اسپتال میں خواتین کی نامناسب ویڈیوز بنائے جانے پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مقدمہ درج کر لیا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے حکام کے مطابق نامناسب ویڈیوز بنانے کا واقعہ ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ اس حوالے سے 2 ملازمین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس معاملے پر اسپتال کی انتظامیہ کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق گرفتار ملازمین کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، یہ انکوائری کمیٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سربراہی میں کام کرے گی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق انکوائری کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔