جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری کو آگاہی دی۔(جاری ہے)
ملاقات میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں استعمال کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہےان کی تعلیم، تربیت اور شراکت سے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔صدر مملکت نے وفاق کی سطح پرتمام اکائیوں کو ساتھ لےکرچلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں تھیں۔ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں تھیں۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کے وفد سے ملاقات میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں تھیںجس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی تھیں۔ پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ اٹک کی تنظیم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مملکت آصف علی زرداری صدر مملکت آصف پیپلز پارٹی
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے۔ پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ”انڈیا ٹوڈے“ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی ہے۔
انڈیا ٹوڈ ے نے اپنے جھوٹے دعوے میں کہا کہ دہشتگرد نے داعش خراسان کیساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں شمولیت کا اعتراف کیا۔ پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ اس من گھڑت خبر کو ”انڈیا ٹوڈے ”نے غیر مصدقہ ”سورس” سے شائع کیا اور دیگر بھارتی اداروں نے بغیر تصدیق کے پھیلایا۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔
پاکستانی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارت دہشت گردوں کے بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف گودی میڈیا جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔