صدر مملکت کا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے ۔
تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، صدر نے فریقین کو پرامن راستہ، مکالمہ اور سفارت کاری اپنانےکی ضرورت پر زور دیا ۔
مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے ، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ناظم آباد نمبر 3میں ناجائز تعمیرات پر ڈی جی خاموش
پلاٹ نمبر A2/9 اور H12/36 پر کمر شل پورشن اور دکانیں قائم
ڈائریکٹر ضیاء ودیگر متعلقہ ذمہ داروںکو لوٹ کھسوٹ کی کھلی چھوٹ
سندھ بلڈنگ شاہ میر بھٹو کی بلڈنگ افسران کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی ناجائز تعمیرات سے دانستہ چشم پوشی ناظم آباد نمبر 3 پلاٹ A2/9 اور H12/36 پر خلاف ضابطہ تعمیرات کی چھوٹ جرآت سروے ٹیم کی سید ضیا سے رابطے کی کوشش ناکام کراچی اسٹاف رپورٹر ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے بلڈنگ افسران کی بدعنوانیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے زمینی حقائق اور شواہد کے مطابق ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے خلاف ضابطہ تعمیرات سے دانستہ طور پر چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جرآت سروے کے دوران حاصل کی جانے والی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وسطی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد دی جا چکی ہے اسوقت بھی انتظامیہ کی سرپرستی میں ناظم آباد نمبر 3 کے رہائشی پلاٹ A2/9 اور H12/36 پر خلاف ضابطہ تعمیرات تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ڈائریکٹر وسطی سید ضیا سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔