محرم سے قبل کالعدم جماعتوں کی شرانگیزی تشویشناک ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں، خصوصاً شہداد کوٹ میں کالعدم تنظیم کی محرم سے پہلے شرانگیزی، انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ محرم، باطل یزیدیت کے خلاف حق و حسینیت کی فتح کا مہینہ ہے۔ امام حسین (ع) نے قلیل تعداد کے ساتھ ظلم و جبر پر مبنی یزیدی سلطنت کو شکست دے کر انسانیت کو ہر دور کے یزید کے خلاف قیام کا درس دیا۔ امام حسین علیہ السلام تمام مکاتب فکر، تمام ادیان و اقوام کے لئے عقیدت و احترام کا مرکز ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15 جون 2025 کو مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں عظیم الشان پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں تمام مسالک، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔ مدرسہ خاتم النبیین (ص) جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈومکی نے سندھ، خصوصاً جیکب آباد، شکارپور اور بلوچستان بارڈر کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں چوری، ڈاکے، موٹر سائیکل اور موبائل چھیننے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ معصوم بچوں کا اغواء ایک خطرناک رجحان اختیار کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں، خصوصاً شہداد کوٹ میں کالعدم تنظیم کی محرم سے پہلے شرانگیزی، انتہائی تشویشناک ہے۔ شہداد کوٹ پولیس شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت فوری امن و امان کے قیام پر توجہ دیں، اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔ کچے و پکے کے ڈاکوؤں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ رہنماؤں، مساجد و مدارس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ جن جوانوں سے موٹر سائیکل، موبائل یا نقدی چھینی گئی ہیں، ضلعی انتظامیہ فوری ریکوری کرے۔ محرم سے پہلے رضاکاروں و اسکاؤٹس کی تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں۔ اور ضریح پاک امام حسین علیہ السلام کا مسئلہ جلد حل کیا جائے۔
علامہ مقصود ڈومکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اخوت و اتحاد کا پیغام بھی آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ قرآن و سنت ہمیں اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔ جو لوگ فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہیں، وہ شرپسند عناصر ہیں۔ انہوں نے بچوں کے خلاف جرائم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکارپور میں معصوم روہت کمار اوڈ کا قتل اور معصوم بچے انس تھہیم کا اغواء قابل مذمت ہیں۔ سندھ حکومت بچوں کے تحفظ اور عام شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ صوبہ سندھ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر سید کامران علی شاہ بخاری، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر نظیر حسین جعفری، آل ڈومکی اتحاد کے سینیئر وائس چیئرمین حاجی شاہ مراد ڈومکی، آل ڈومکی اتحاد کے ضلعی صدر منصب علی ڈومکی، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مظفر علی تالانی، استاد رفیق ڈومکی، زوار غلام مصطفی، مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی اور امام بارگاہ جیکب آباد کے متولی مرکزی سید محمد علی اصغر بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود کے ضلعی صدر کرتے ہوئے جیکب آباد نے کہا کہ انہوں نے ڈومکی نے کے خلاف
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ