عاصم اظہر اور میرب علی کا منگنی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
معروف گلوکار عاصم اظہر نے باقاعدہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اُن کی اور اداکارہ میرُب علی کی منگنی ختم ہو چکی ہے۔
پاکستان شوبز کی اس مشہور جوڑی نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ اُن کے درمیان کچھ خوبصورت لمحات اور ایک مشترکہ مستقبل کی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن زندگی نے ایک مختلف رُخ اختیار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں نے سوچ سمجھ کر اور باہمی احترام کے ساتھ کیا ہے جس میں دونوں خاندانوں کو بھی شامل کیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ذاتی معاملے میں اُن کی پرائیویسی کا احترام کریں اور کسی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کریں۔
عاصم اظہر نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ اُنہیں محبت دی اور ان کو بطور جوڑی سپورٹ کیا۔
گلوکار کی جانب سے یہ اعلان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے اور دونوں فنکاروں کے مداح مایوس نظر آرہے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین میرب علی اور عاصم اظہر سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس فیصلے کی وجہ بھی دریافت کر رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/DKx_O_BoVId/
یاد رہے کہ عاصم اظہر اس سے قبل معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ قریبی تعلقات میں تھے اور ان کی بریک اپ کی خبر نے بھی سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کیا ہے
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔