معروف گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔

عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ گلوکار نے لکھا کہ وہ ایک ذاتی بات شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ مداح اور دوست یہ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔

گلوکار نے بتایا کہ ’کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میں اور میرب نے باہمی رضامندی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی خوبصورت لمحے ایک ساتھ گزارے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید بھی رکھی، لیکن کبھی کبھی زندگی ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کے لیے ہمیشہ عزت اور احترام رکھتے ہیں اور آئندہ بھی رکھیں گے۔ انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔ عاصم اظہر نے کہا کہ جیسے ہم یہ بات وقار کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، اسی وقار سے اسے قبول کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر جہاں کئی صارفین ان کا رشتہ ٹوٹنے پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں وہیں چند صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایک صارف نے عاصم اظہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ کسی لڑکے کے ساتھ تو بنا کے رکھ لو۔ جبکہ ایک صارف نے ہانیہ عامر کی جانب اشارہ کیا جنہوں نے ابھی حج کی ادائیگی کی ہے، صارف نے کہا کہ حج پر مانگی گئی دعا اکثر قبول ہوتی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ لگتا ہے ہانیہ عامر کی دعا قبول ہو گئی ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پہلے ہانیہ اور پھر میرب مسئلہ عاصم اظہر میں ہی ہے۔

اکاشہ اویس لکھتی ہیں کہ آج کل کے رشتے مذاق ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ بریک اپ طلاق سے بہتر ہے۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی  2022 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد ہی شادی بھی کرنے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آئے روز دونوں کی رومانوی تصاویر بھی گردش کرتی رہیں اور مداحوں نے مان لیا تھا کہ دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم 2020 میں دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کے درمیان نجی تعلقات نہیں بلکہ صرف اچھے دوست ہیں، جس کے کچھ عرصے بعد عاصم اظہر نے ماڈل اور اداکارہ میرب سے منگنی کرلی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عاصم اظہر عاصم اظہر منگنی میرب علی ہانیہ عامر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: میرب علی ہانیہ عامر ہانیہ عامر سوشل میڈیا نے کہا کہ میرب علی تھا کہ

پڑھیں:

لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-28

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں،ملک خدا بخش
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • برطانیہ: لیجنڈ گلوکار کے کدوؤں سے بنے موزائک نے ریکارڈ بنا دیا
  • مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف