الطاف حسین علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
سٹی42: سندھ میں لسانی سٹوڈنٹ پالیٹکس سے سیاست کی ابتدا کرنے والے سینئیر سیاست دان الطاف حسین علالت کے باعث لندن کے ہسپتال میں داخل ہیں۔
1980 کی دہائی میں آل پاکستان مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن APMSO اور اس کے بعد مہاجر قومی موومنٹ بنا کر کراچی میں پر تشدد لسانی سیاست کی ابتدا کرنے والے سینئیر سیاستدان الطاف حسین نے بعد میں اپنی جماعت کو متحدہ قومی موومنٹ کا نام دے دیا تھا ۔ وہ طویل عرصہ سے لندن میں رہ رہے تھے، آج کل وہ شدید علیل ہیں اور لندن کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہیں۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
صحافتی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز الطاف حسین کو طبیعت خراب ہونے پر لندن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔
الطاف حسین کے قریبی ساتھی قاسم علی رضا کے مطابق آج اسپتال میں ڈاکٹروں نے الطاف حسین کا چیک اپ کیا اور ان کے کئی ٹیسٹ تجویز کیے جن میں بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی سکین، ایکسرےاور الٹرا ساؤنڈ شامل ہیں۔
قاسم علی رضا نے کہا کہ ہاسپٹل میں الطاف حسین کو خون بھی لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی پاکستان اوربین الاقوامی صورتحال، لندن میں متعدد مقدمات اور شدید مالی مشکلات کی وجہ سے طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
شکر گڑھ میں درمیانے درجے کا سیلاب، زمینی رابطہ منقطع
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الطاف حسین لندن کے
پڑھیں:
گوجرانوالہ: نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز وفات پا گئے‘ ختم قل کل ہو گا
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) روزنامہ نوائے وقت کے نیوز ایجنٹ اقبال پرویز رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چمن شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، اخبار فروشوں، مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جبکہ اخبار فروش یونین کے صدر تنویر کمبوہ، سینئر نائب صدر ظفر اللہ نیازی، جنرل سیکرٹری علی حسن بھٹی، اقبال حسین، اختر حسین قادری، حامد شاہ، قاضی نوید احمد، سلیم بٹ، راشد حسن، سلیم سٹال، حاجی جعفر حسین، گلشاد احمد، صابر حسین، علی اکرم، شہباز احمد، حافظ عبدالغفور، مرزا منظور حسین، ملک اعجاز احمد، سمیت اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر اخبار فروش رہنماؤں نے مرحوم کے صاحبزادوں قیصر اقبال، مصطفیٰ اقبال اور عمران اقبال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مخلص اور شفیق انسان تھے۔ اللہ رب العزت ان کی کامل بخشش و مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ علاوہ ازیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے 18 ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے چھوٹی سول لائن سیالکوٹ روڈ نزد اخبار مارکیٹ ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی جائے گی۔