جس انڈسٹری کی وجہ سے والدین نے عاق کیا وہی انڈسٹری حمیرا کی تدفین کرے گی؛ یاسر حسین
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش ان کے فلیٹ سے ملی تھی اور ان کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ میں آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں کسی کو نصیحت کرنا نہیں چاہتی۔
اداکارہ نے اپیل کی کہ اپنے گھر والوں، ہمسایوں اور دوستوں سے رابطے میں رہا کریں۔
جب مجھے حمیرا کے انتقال کا پتا چلا تو بہت دکھ ہوا لیکن جب یہ معلوم ہوا کہ اس کے گھر والے لاش وصول نہیں کررہے تو میں سکتے میں آگئی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ آخر اس لڑکی نے ایسا کیا گناہ کردیا تھا۔
سونیا نے کہا کہ اگر خدا نخواستہ کوئی نہ آیا تو ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے میں اس کے کفن دفن کی ذمہ داری لینا چاہتی ہوں۔
اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے سونیا حسین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے میں بھی حاضر ہوں۔
یاسر حسین نے کہا کہ جس انڈسٹری کی وجہ سے مرحومہ کے گھر والوں نے انھیں عاق کیا وہی انڈسٹری حاضر ہے۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اداکارہ حمیرا کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
سندھ کے وزیر ثقافت نے بھی اپنے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر علی نماز جنازہ اور تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ والد اور بھائی کی جانب سے لاش وصول نہ کرنے پر سب سے پہلے سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی نے حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں حمیرا کے بہنوئی نے بھی لاش کی وصولی کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن پولیس نے کا مؤقف تھا کہ آپ ان کے والد اور بھائی کو راضی کریں۔
جس کے بعد حمیرا کے بھائی اور بہنوئی لاش وصول کرنے لاہور سے کراچی پہنچ گئے تاہم ابھی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی آخری فون کال اور سوشل میڈیا 9 ماہ قبل کی ہیں اور گھر پر کھانے پینے کے سامان کی ایکسپائری بھی ستمبر 2024 کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
معروف اداکار عزیر عباسی چل بسے
پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عزیر عباسی طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔
عزیر عباسی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک ستون کی حیثیت سے کئی دہائیوں تک اپنے فن کے جوہر دکھاتے رہے اور متعدد یادگار کرداروں کے ذریعے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گئے۔
عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل ’انتقام‘ میں رشید بابا کے کردار سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی، جہاں ان کی شاندار اداکاری اور شائستہ اردو تلفظ نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ ان کے فنی سفر کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ’کراچی ڈویژن‘، ’باشو‘، ’ہیر رانجھا‘ اور ’کھلونا‘ جیسے مشہور سیریلز شامل ہیں۔
اداکار کا تعلق ایک ایسے فنکار خاندان سے تھا جس کی جڑیں پاکستانی انڈسٹری میں گہری ہیں۔ ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ موجودہ دور کے مقبول اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔
شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ’’میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم ان کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔‘‘
عزیر عباسی کے انتقال کی خبر پر ان کے مداح اور ساتھی فنکار غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔