الطاف حسین شدید علالت کے باعث لندن اسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
(ویب ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے بانی الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، اُن کی طبیعت گزشتہ رات اچانک خراب ہوئی ۔
لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے تصدیق کی ہے کہ الطاف حسین کئے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ڈاکٹر ان کے علاج پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے عوام سے الطاف حسین کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو شدید علالت کےباعث لندن میں اسپتال میں داخل کیاگیا ہے،جہاں انکےمختلف ٹیسٹ کئےگئےہیں۔
تحریک کےتمام کارکنوں، ہمدردوں اور مہاجروں سمیت پوری قوم سےہماری اپیل ہےکہ وہ الطاف بھائی کی صحتیابی اور درازی عمرکےلئےخصوصی دعا کریں۔
Long live Altaf Hussain pic.
— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) July 10, 2025
بعدازاں ایک ویڈیو پیغام میں عزیز آبادی نے بتایا کہ الطاف حسین کی صحت کچھ عرصے سے خراب تھی اور گزشتہ رات اچانک مزید بگڑ گئی، جس پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کے خون کے ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی اسکین، ایکس رے اور الٹراساؤنڈ سمیت کئی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ الطاف حسین کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جس میں ملک و بین الاقوامی صورتحال، لندن میں جاری قانونی مقدمات اور شدید مالی مشکلات شامل ہیں۔
2/2
شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ،ڈاکٹر ز کی جانب سےانکے علاج کیلئےادویات کےعلاوہ blood Transfusion بھی تجویز کیاگیا اور خون چڑھایاگیا
براہ کرم الطاف بھائی کیلئےدعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں،
ہم لمحہ بہ لمحہ انکی صحت سےآگاہ کرتے رہیں گے۔
شکریہ
قاسم علی رضا
ڈپٹی کنوینررابطہ کمیٹی pic.twitter.com/tmAdGM2yjE
— Qasim Ali (@QasimalirazaAli) July 11, 2025
ڈاکٹروں کے مطابق وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جس کے باعث اُن کو خون کی کمی کا سامنا ہے، لہٰذا ان کے علاج کے ساتھ ساتھ خون کی منتقلی بھی کی گئی ہے۔
40مزیدپڑھیں: ہزار مائنز ورکرز میں’ راشن کارڈ ‘ تقسیم، ہر مہینے کتنی رقم کا راشن لے سکتے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: الطاف حسین
پڑھیں:
صدر میکرون پھر شرمندہ، خاتونِ اول نے ویتنام کے بعد لندن میں بھی ہاتھ نہ تھاما، ویڈیو دیکھیں
لندن:فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے گریز کیا۔
اس ایک لمحے نے دونوں کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیوں کو ایک بار پھر جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود ایوان صدر کا یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
صدر میکرون نے طیارے کی سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے بلا جھجک نظرانداز کر دیا اور یہ لمحہ کیمروں نے محفوظ کر لیا۔
دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش آئی جب صدر میکرون کا قافلہ ونزر کاسل سے روانہ ہوا توایک سرکاری گاڑی کا دروازہ اور پچھلا حصہ کھلا رہ گیا، ڈرائیور نے گاڑی دوڑائی اور صدر کے سامان والے بیگ سڑک پر جا گرے۔
اہلکار بھاگتے رہے لیکن قافلہ رکتا نہ نظر آیا اور ایک اور گاڑی بھی کھلے دروازے کے ساتھ بھیڑ میں دوڑتی رہی۔
یہ پہلا موقع نہیں یاد رہے مئی میں ویتنام کے دورے پر بھی خاتون اول نے میکرون کے طیارے سے اترتے ہوئے ان کے چہرے پر ہاتھ مارا تھا جسے سوشل میڈیا پر ’تھپڑ‘ کے طور پر پیش کیا گیا۔
اس پر صدر میکرون نے وضاحت دی تھی کہ وہ صرف مذاق کر رہے تھے۔