ویب ڈیسک: چیف جسٹس ہائیکورٹ کے مؤثر اقدامات کے بعد پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
اہم نکات میں فنانس بل 2024 میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی 500 روپے فیس ختم کر دی گئی ہے۔اب دوبارہ 50 روپے کی پرانی فیس ہی لاگو ہوگی۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے حالیہ فنانس بل کے تحت کورٹ فیس 50 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی تھی جس پر وکلاء برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس لینے اور مؤثر مداخلت کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 25 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
علی رامے: پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سکیورٹی کے لیے 25 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جس پر 27 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹویوٹا ہائی لکس ریوو جی، روکو اور 4x2 ماڈلز خریدے جائیں گے جن کی فی گاڑی قیمت 70 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔
گاڑیوں میں بار لائٹس اور اسپیشل فیبریکیشن بھی شامل ہوگی، جبکہ یہ گاڑیاں پولیس اور اسپیشل برانچ کے استعمال میں لائی جائیں گی۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد اعلیٰ شخصیات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔