دنیا کے سب سے زیادہ انسٹاگرام کیے جانے والے سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
ایک حالیہ سوشل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام پردنیا کے سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے سیاحتی مقامات میں درج ذیل مقامات شامل ہیں:
ایفل ٹاور – پیرس، فرانس
برج خلیفہ – دبئی، متحدہ عرب امارات
ٹائمز اسکوائر – نیویارک، امریکا
بیگ بین – لندن، برطانیہ
مزید پڑھیں: محبت کا آخری عجوبہ
کولوسیم – روم، اٹلی
ڈزنی لینڈ – کیلیفورنیا / پیرس
شیبویا کراسنگ – ٹوکیو، جاپان
تاج محل – آگرہ، بھارت
سینٹ پیٹرز باسیلکا – ویٹی کن سٹی
سڈنی اوپیرا ہاؤس – آسٹریلیا
آپ نے ان میں کون سے مقامات کی سیر کر رکھی ہے یا پھر آپ نے ان میں سے کون سے مقامات کو انسٹاگرام کیا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسٹاگرام ایفل ٹاور تاج محل ٹائمز اسکوائ سڈنی اوپیرا ہاؤس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسٹاگرام ایفل ٹاور تاج محل ٹائمز اسکوائ
پڑھیں:
ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی
نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔
دہائیوں پر محیط الزاماتیہ پہلا موقع نہیں جب ایریل مسک پر اس نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔ ان پر سنہ 1993 میں پہلی بار الزام لگا تھا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے خاندان کو بتایا کہ ایریل نے اسے نامناسب انداز میں چھوا۔
مزید حیران کن انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایریل مسک نے اپنی تیسری بیوی کی بیٹی (سوتیلی بیٹی) سے تعلقات قائم کیے اور ایک بچہ بھی پیدا کیا۔
مزید پڑھیے: ایلون مسک کی برتری ختم، لیری ایلیسن دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار
سنہ2023 0 میں اسی سوتیلی بیٹی سے پیدا ہونے والے 5 سالہ بیٹے نے بھی ایریل پر نامناسب حرکات کا الزام لگایا۔
گرفتاری یا سزا نہیں ہوئیرپورٹ کے مطابق ان الزامات کے باوجود ایریل مسک کو نہ تو کبھی گرفتار کیا گیا اور نہ ہی سزا سنائی گئی۔
ایریل مسک نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں بکواس اور لغو قرار دیا ہے۔
ایلون مسک کا تبصرہایلون مسک، جو ماضی میں اپنے والد کو ایک خطرناک انسان قرار دے چکے ہیں کئی انٹرویوز میں واضح کر چکے ہیں کہ ان کے اور ان کے والد کے درمیان تعلقات کشیدہ اور محدود ہیں۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کے پاس دنیا کا پہلا کھرب پتی شخص بننے کا موقع، مگر کیسے؟
مسک کی اپنے والد سے دوری کی بڑی وجہ یہی جنسی زیادتی کے الزامات اور خاندانی مسائل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایریل مسک ایلون مسک ایلون مسک کے والد ایریل مسک ایلون مسک کے والد پر الزامات بچوں سے نازیبا حرکات جنسی زیادتی