سندھ میں یوم آزادی کےحوالے سے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔
جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے سے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
حکومت سندھ کی جانب سے مختلف ثقافتی اور موسیقی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، 13 اگست کی شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں معروف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ایک شاندار کنسرٹ ہوگا، جبکہ 8 اگست کو رانی باغ حیدرآباد اور 10 اگست کو سکھر میں بھی میوزیکل شوز منعقد کیے جائیں گے۔ محکمہ ثقافت سی ویو پر ایک خصوصی تھیم فلوٹ پیش کرے گا، جبکہ یکم تا 14 اگست صوبے بھر میں 160 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں میں "سندھ الیون” اور "میئر الیون” کے درمیان ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی شامل ہے جو برہانی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کسٹمز نے ضبط شدہ ایک ارب سے زائد مالیت کا سامان تلف کر دیا
اس سال تقریبات کا تھیم "معرکہ حق” رکھا گیا ہے، جس کے تحت قومی جذبے اور کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا، خاص طور پر حکومت کا معاشی بحالی پروگرام "اُڑان پاکستان”۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حسب روایت 14 اگست کو مزار قائد پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع میں پرچم کشائی، ریلیاں، اور عمارتوں، گھروں، دفاتر و گاڑیوں کو سجانے کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں گھر،سرکاری عمارت،گاڑی کی بہترین سجاوٹ کرنے والے کو انعام ملے گا۔اس کے علاوہ 9 اگست کو کشتی رانی کا مقابلہ ہوگا، جبکہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جہانگیر کوٹہاری پریڈ پر آتش بازی اور میوزیکل شو کا انعقاد کیا جائے گا۔
اداکارہ منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
11 اگست کو "یومِ اقلیت” کے طور پر منایا جائے گا جبکہ معذور افراد کے لیے ایک خصوصی میلہ بھی لگایا جائے گا جس میں وزیراعلیٰ خود شرکت کریں گے۔
"مائی کراچی” ایونٹ کا آغاز بھی ان دنوں میں ہوگا، جس میں سندھ حکومت بھرپور شرکت کرے گی۔ آرٹسٹوں کو حب الوطنی پر مبنی فن پارے بنانے کی ترغیب دی جائے گی اور قومی نغمہ مقابلہ بھی منعقد ہوگا، اس کے علاوہ ایک وسیع میدان میں انسانی پرچم کی شکل بنانے کا بھی منصوبہ ہے۔حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ اگست کے ان 14 دنوں کو مکمل جوش و جذبے اور عوامی شمولیت کے ساتھ منایا جائے۔
چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی وفد کے ہمراہ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سےملاقات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال جشنِ آزادی کا آغاز یکم اگست سے کیا جائے گا، جس کی تھیم ’معرکہ حق‘ سے ہم آہنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یومِ آزادی کو صرف قومی دن کے طور پر نہیں بلکہ معرکہ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا تاکہ عوام کو آزادی کی اصل قیمت اور غلامی کا احساس دلایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ’اڑان پاکستان‘ جیسے معاشی بہتری کے پروگرام کو بھی جشنِ آزادی تقریبات کا حصہ بنانے کا اعلان کیا اور بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران سندھ نے معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ جشنِ آزادی کی سجاوٹ پر مبنی مقابلے بھی ہوں گے، جن میں نجی عمارتوں، گاڑیوں اور بائکس کو بہترین سجاوٹ پر انعامات دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: جشنِ آزادی 2025 منفرد انداز اور جوش و ولولہ سے منایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
مراد علی شاہ نے کراچی میں 13 اور 14 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں کنسرٹ اور آتشبازی کے مظاہرے کا اعلان کیا، جبکہ 8 اگست کو حیدرآباد، 10 اگست کو سکھر میں تقریبات ہوں گی۔ 13 اگست کو سی ویو سے بوٹ بیسن کلچرل فلوٹ نکلے گا، اور خواتین کی سائیکل ریلی بھی کراچی سے چوکنڈی تک منعقد ہوگی۔
محکمہ کھیل کی جانب سے 114 تقاریب رکھی گئی ہیں، جن میں میراتھون، گدھا گاڑی ریس، کرکٹ میچز اور کشتی ریس شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشتگردی کی دھمکیوں کے باوجود جشنِ آزادی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سجاوٹ کے مقابلے کسی مہنگائی یا دولت کی نمائش کے لیے نہیں بلکہ جذبے کے اظہار کے لیے ہیں، اور وہ خود جیوری کے قیام کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ شاید سیلاب زدگان اپنے گھروں کی دلکش سجاوٹ سے مقابلہ جیت جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
معرکۂ حق کی فتح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یومِ آزادی یومِ آزادی کا جشن