آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں، شہید ہونے والے میں نائیک عبدالرحمان اور نائیک وقار خالد شامل ہیں، لانس نائیک دلاور خان، اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر اور نثار بھی وطن پر قربان ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشین اورنگزیب بھی معرکہ حق کے دوران شہید ہوگئے، سینئر ٹیکنیشین نجیب، سینئر ٹیکنیشن مبشر اور کارپورل ٹیکنیشین فاروق بھی شہدا میں شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کو بلااشتعال حملے شروع کئے، بھارتی حملوں میں 40 عام شہری شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے، بھارتی حملوں سے 27 بچوں اور 10 خواتین سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کی قربانی جرات، جذبے اور محب الوطنی کی شاندار علامت ہے، ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے۔ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معرکہ حق کے دوران آئی ایس پی آر پاک فوج کے کے مطابق
پڑھیں:
پاک بھارت جنگ بندی: پاکستانی ڈی جی ایم او اور بھارتی ڈی جی ایم او کی ملاقات جاری
پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات جاری ہے جس کے دوران سیز فائر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کی ملاقات ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔