دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کے ساتھ بھی ہونی چاہئے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟
انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناو میں کمی ہونی چاہئے۔
ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں اعجاز بھٹی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آپریشن بنیان مرصوص، قوم متحد، کارروائی کامیاب رہی: بیرسٹر گوہر
اسلا م آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پاک افواج کی جانب سے دشمن کے خلاف کی گئی جوابی کارروائی آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص ضروری تھا، اور الحمدللہ بہت کامیاب رہا۔ پوری قوم متحد ہے اور آئندہ بھی متحد ہو کر وطن عزیز کے دفاع کے لیے کھڑی رہے گی۔