وزیراعلیٰ نےسبزی کی دکان پر خاتون کو گلے لگالیا،عوام میں گھل مل گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ دیکھتے دیکھتے سبزی کی دکان پر پہنچ گئیں ۔وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے خاتون کو گلے لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰمریم نواز شریف نے سبزیوں کے ریٹ پوچھے۔انہوں نے پیاز،کریلے،آلو،گوبھی اور گوار کی پھلیاں کے نرخ دریافت کئے۔وزیراعلی کے پوچھنے پر خاتون نے سبزیوں کے نرخ میں کمی کے بارے میں بتایا۔انہوں نے سبزی کی دکان پر سرکاری نرخنامہ بھی چیک کیا۔”جیتے رہیں،خوش رہیں“وزیراعلی مریم نواز شریف نے ننھے بچے کو پاس بلا کر اظہار شفقت کیا۔
مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سارا دن مجھے فکر ہوتی ہے کہ عوام کے لئے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے چوبری کے علاقے میں بازار کا دورہ کیا۔دکاندار وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کرپاس آ گئے۔شہریوں نے بازار کی نئی بننے والی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹی اور خراب ہونے کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ خودجا کر دیکھوں کہ لاہور کے علاقوں کی گلیاں کیسی ہیں۔کوئی خدمت میرے لائق ہو تو بتائیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کو دیکھ کر شہری پاس آ گئے،وزیراعلی نے صفائی اور پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا۔اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے، شہری وزیراعلی مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کو دعائیں دیتے رہے۔
شہری نے کہا کہ کسی وزیراعلی نے ہمارا یہاں کبھی حال تک نہیں پوچھا،آپ یہاں آنے والی پہلی وزیراعلی ہیں۔ہماری گلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں،ہر طرف گندگی تھی،آپ نے سب ٹھیک کرایا،اللہ اجر دے۔اللہ تعالی آپ کے والد محترم اور قائد محمد نواز شریف صاحب کوصحت و سلامتی عطا فرمائے۔سالوں سے منتظر تھے کہ کوئی آئے،ہماری گلی صاف کروائے اور بنائے۔
40سال بعد ہماری گلی بنائی گئی،15دن پہلے کام شروع ہوا اور آج مکمل ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں گلیاں اور روڈز بنتے دیکھنا چاہتی تھی،اسی لئے خود آئی ہوں۔
مزیدپڑھیں:ملک میں سیاسی تناؤ عروج پر، عمران خان کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے،بیٹے بھی میدان میں آگئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے
پڑھیں:
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع، نوازشریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغازکر دیا گیا۔ آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے۔ آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔ آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔ چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ cmitinterns.punjab.gov.pk پر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ جبکہ ماحول پر کاپ 30 کانفرس کل سے برازیل میں شروع ہوگی، کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز 19 ماہ میں ’ویسٹ ٹو ویلیو، وژن ٹو گلوبل ایکشن‘ کے پنجاب حکومت کے وژن پر گفتگو کریں گی۔ پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ، ستھرا اور گرین پنجاب کی تفصیلات بیان کریں گی۔ پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات پر بات کریں گی، تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام شعبوں کوماحول دوست بنانے کے اقدامات بیان کریں گی۔ پنجاب کے 42 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام پر روشنی ڈالیں گی۔ صوبہ کو ٹی 30 وژن کے ماحولیاتی معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان کریں گی۔ پنجاب میں ایک لاکھ بیس ہزار الیکٹرک موٹرسائیکل اور رکشے چلانے کے وژن پر بات کریں گی، 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اظہار خیال کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پرقومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی اور کہاکہ صائم ایوب کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی۔