لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دے دی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں بتایاکہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ ویٹ سپورٹ پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی۔ اجلاس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ لیا گیا۔ ویٹ سپورٹ پروگرام کے نفاذ کے لئے تجاویز پر غورکیا گیا۔ زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیاگیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل نرسز ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ نرس ہر معاشرے میں قابل احترام ہیں۔ ہر معاشرہ بیمار اور بے بس لوگوں کی خدمت اور معاونت کرنے والے نرسوں پر فخر کرتا ہے۔ نرس بیماری، تکلیف اور بے بسی میں امید، حوصلے اور محبت کی صورت ہیں۔ نرسنگ صرف پیشہ نہیں مقدس فریضہ ہے جو سحر و شام انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکاء کو ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی یکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ دنیا میں پاکستان کی عزت و احترام بڑھا۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا۔ ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔21 ڈسٹرکٹ اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھیلیسیمیا سینٹر بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ کے لئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور 800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ 20- جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔ ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں صفائی اور سکیورٹی سروسز کی موثر نگرانی کا سسٹم وضح کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اگلے مالی سال کے مجوزہ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71 اور پاپولیشن مینجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے 75 پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب بھر میں ڈسپینسری، ایم سی ایل سینٹر کی بحالی، ایکوپمنٹ اور فرنیچر کی فراہمی کے پراجیکٹس پیش کیا گیا۔ پنجاب میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری گیسوں کی تیاری کا پراجیکٹ تیارکر لیا گیا۔ ہسپتالوں میں جدید ترین آلات سے مزین ٹراما سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل مشینری آپریٹ کرنے کیلئے ٹرینڈ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کاشتکاروں کو ہسپتالوں میں نواز شریف نے کسان کارڈ ویٹ سپورٹ اجلاس میں جائزہ لیا مریم نواز لیا گیا کرنے کی کے لئے

پڑھیں:

چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف