Daily Mumtaz:
2025-06-28@05:43:01 GMT

پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کردیں۔

ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،
سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔

ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ جدہ سے لاہور اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہے۔

3 بڑے ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی منسوخی 15 رہ گئی ہے، پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں۔

بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ، اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل ہوگئی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جاپان اور فلپائن کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال کی جائیں: ملک یونس

ملک یونس—جنگ فوٹو

مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ جاپان اور فلپائن کےلیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی براہِ راست پروازوں کی فوری بحالی کے احکامات جاری کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ جاپان میں مقیم تقریباً 40 ہزار جبکہ فلپائن میں 25 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قومی ایئر لائن کی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک یونس نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جو پاکستان کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ بھیجتے ہیں، حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، پی آئی اے کی عدم دستیابی سے پاکستانیوں کو ناصرف مہنگے ٹکٹ خریدنے پڑتے ہیں بلکہ سفری دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے ایک انتہائی اہم مسئلے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پی آئی اے جاپان یا فلپائن میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی میتیں بغیر کسی اضافی معاوضے کے عزت و احترام سے پاکستان پہنچاتی تھی لیکن اب میتوں کو منتقل کرنے پر 15 سے 20 ہزار امریکی ڈالرز کے اخراجات آتے ہیں، جو زیادہ تر خاندانوں کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔

ملک یونس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ ان دونوں ممالک میں مقیم پاکستانی اپنی قومی ایئرلائن کے ذریعے آسان، باعزت اور سستا سفر کر سکیں اور وفات پانے والوں کی میتیں بھی وقار کے ساتھ وطن واپس لائی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئر پورٹ پر لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا
  • کراچی: 3 طیاروں کے ساتھ حادثات، طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا
  • کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آتشزدگی، ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی سے جدہ جانیوالے سعودی ایئر لائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی سے جدہ جانیوالے سعودی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
  • جاپان اور فلپائن کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال کی جائیں: ملک یونس
  • موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 میں تاخیر
  • موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 تاخیر کا شکار
  • سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، نئے ہجری سال کا آغاز، غلاف کعبہ تبدیل
  • سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، غلافِ کعبہ تبدیل