راؤ دلشاد :وزیراعلی مریم نواز شریف کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام نے مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق  آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر عوام کا کہ کہنا تھا کہ آپ کی قربانیوں کی وجہ سے کامیابی ملی ، شہریوں نے خراج تحسین پیش کیا۔
مریم نواز شریف  کا کہنا تھا کہ عوام کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا ۔

وزیراعلی مریم نواز کے کہنے پر سب نے ملکر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
 

اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔

نجی چینل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے۔

شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے شہدا پیکیج کا اعلان کر دیا۔

بیان کے مطابق پاک افواج کے شہداء کے ورثا کو رینک کے حساب ایک کروڑ روپے سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے رقم دی جائے گی، اسی طرح پاک افواج کے شہدا کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لیے رینک کے حساب سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اسی طرح پاک افواج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاونسز جاری رہیں گی، پاک افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔

پیکیج کے مطابق پاک افواج کے ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی ۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی، شہدا کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔

پنجاب، سکولوں میں یکم جون سے 9 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ نےسبزی کی دکان پر خاتون کو گلے لگالیا،عوام میں گھل مل گئیں
  • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان
  • مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آپریشن بُنیان مرصوص کے غازیوں کی عیادت
  • وزیراعلی مریم نوازکی پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
  • آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی، حمزہ شہباز شریف
  • آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے، مریم نواز
  • آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے: مریم نواز
  • سرفراز بگٹی کا آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین