پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے اسکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔
پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔
طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کرکے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ نے پاک فوج کی کامیابیوں کا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔
پتوکی کے گرلز اسکول کی طالبات نے مارچ کیا اور نعرے لگا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے پینٹنگ اور پوسٹر بنا کر پاک دھرتی سے محبت کا اظہار کیا، اسکولوں میں جنگ کے علامتی سائرن بجائے گئے، بچوں نے قومی ترانے اور نغمے پیش کئے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے پوسٹر اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی ہوئے، ننھے بچوں نے پراثر نغمے اور نظمیں بھی پیش کیں ، ننھے طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ اور سپاہیوں کو محبت بھرے خط لکھے۔
اسکول اسمبلی کے دوران بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور گرمجوشی سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا، ننھی طالبات نے پاک دھرتی کی حفاظت کا عزم کرتے ہوئے ٹینکوں کے ماڈل بھی بنائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طلبہ نے پاک نے پاک فوج بچوں نے
پڑھیں:
جنوبی پنجاب، عوام، خصوصاً کسان شدید مشکلات کا شکار: حافظ نعیم
ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں، نومبر میں جماعت اسلامی کا اجتماع مظلوموں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ تین روزہ اجتماع کے بعد عوامی حقوق کی عظیم الشان تحریک برپا کریں گے۔ ملتان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام اور خصوصی طور پر کسانوں کی زبوں حالی اور زراعت کی تباہی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ علاقہ کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں، چھوٹا کسان رل گیا، خواتین کے لیے کوئی پروگرام نہیں، غریب اور مڈل کلاس بچوں کی تعلیم کے بارے میں پریشان ہیں۔ ملک بھر کی سیاسی پارٹیوں سے21 سے 23 نومبر تک اجتماع عام سے قبل جماعت اسلامی تیس سے چالیس ہزار عوامی کمیٹیاں بنائے گی اور اس کے بعد منظم جد وجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مخدوش حالات کے باوجود ہم فلسطین سے غافل نہیں، غزہ کے بچوں کو قحط سالی میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ہزاروں بچے صرف بھوک سے شہید ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے، امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلامی ممالک کے حکمران فلسطین کا ساتھ دیں تو ہمارے بچوں کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، پاکستان کے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی کر کے اپنے اقتدار کوطول دینا چاہتے ہیں۔ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا جو اثر و رسوخ بنا ہے اسے فلسطین کے لیے استعمال ہونا چاہئے۔ کشمیر کے مسئلہ کا حل وادی کے عوام کو حق خوداردایت دینے میں ہے۔