علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
سٹی42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کے بعد اب رفتہ رفتہ معمول پر آ رہا ہے، تاہم آج منگل کے روز اندرون و بیرون ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی اور آنے والی مجموعی طور پر 18 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں 9 اندرون ملک اور 9 بیرون ملک پروازیں شامل ہیں۔
منسوخ کی گئی اہم بیرون ملک پروازوں میں سعودی ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز SV 738 منسوخ، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز SV 739 منسوخ، ایئر سیال کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز PF 716 منسوخ، لاہور سے کوالالمپور جانے والی باتیک ایئر کی پرواز OD 132 منسوخ، کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز OD 131 منسوخ،لاہور سے گوانگ زو جانے والی چائنا سدرن کی پرواز CZ 6038 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ منسوخ کی گئی اہم اندرون ملک پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز PA 401 منسوخ، کراچی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز PA 402 منسوخ،کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز PK 302 منسوخ، لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز PK 303 منسوخ لاہور سے کراچی جانے والی ایک اور پی آئی اے پرواز PK 307 بھی منسوخ ہوئیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم، تکنیکی وجوہات یا فضائی روٹس کی بندش کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں تاہم فضائی آپریشن کو جلد مکمل طور پر بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 سے لاہور آنے والی پروازیں منسوخ جانے والی لاہور سے کی پرواز منسوخ کی
پڑھیں:
پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
فائل فوٹوایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کردیں۔
ملک بھر کا حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے،
سعودی ایئر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں۔
ایئرلائن ذرائع کا بتانا ہے کہ جدہ سے لاہور اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جارہی ہے۔
3 بڑے ایئرپورٹس سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی منسوخی 15 رہ گئی ہے، پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں۔
بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ، اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل ہوگئی۔